27 جنوری–2 فروری
زبور 140-143
گیت نمبر 44 اور دُعا | اِبتدائی کلمات (1 منٹ)
1. اُن اِلتجاؤں کے مطابق کام کریں جو آپ مدد پانے کے لیے کرتے ہیں
(10 منٹ)
نصیحت یا اِصلاح کو قبول کرنے کے لیے تیار رہیں۔ (زبو 141:5؛ م22.02 ص. 12 پ. 13-14)
اِس بات پر سوچ بچار کریں کہ ماضی میں خدا نے آپ کی اور اپنے دوسرے بندوں کی مدد کیسے کی۔ (زبو 143:5؛ ڈبلیو10 15/3 ص. 32 پ. 4)
چیزوں کو یہوواہ کی نظر سے دیکھنے کی کوشش کریں۔ (زبو 143:10؛ م15 15/3 ص. 32 پ. 2)
زبور 140-143 میں نہ صرف داؤد کی اُن اِلتجاؤں کا ذکر ہے جو اُنہوں نے مدد کے لیے کیں بلکہ اُن کاموں کا بھی ذکر ہے جو اُنہوں نے اِن اِلتجاؤں کے مطابق کیے۔
2. سنہری باتوں کی تلاش
(10 منٹ)
-
زبو 140:3—داؤد نے یہ کیوں کہا کہ بُرے آدمیوں کی زبان سانپ کی طرح ہے؟ (آئیٹی-2 ص. 1151)
-
آپ زبور 140-143 سے کون سی سنہری باتیں بتانا چاہیں گے؟
3. تلاوت
(4 منٹ) زبو 141:1-10 (تعلیم اور تلاوت، نکتہ نمبر 12)
4. باتچیت شروع کرنا
(4 منٹ) موقع ملتے ہی گواہی۔ ایک شخص کی کسی کام میں مدد کرنے کے بعد اُس کے ساتھ بائبل کے کسی موضوع پر بات شروع کریں۔ (محبت دِکھائیں، سبق نمبر 3 نکتہ نمبر 5)
5. باتچیت جاری رکھنا
(3 منٹ) عوامی جگہوں پر گواہی۔ وہ شخص آپ کو بتاتا ہے کہ وہ مصروف ہے۔ (محبت دِکھائیں، سبق نمبر 7 نکتہ نمبر 3)
6. اپنے عقیدوں کی وضاحت کرنا
(5 منٹ) منظر۔ ”اکثر پوچھے جانے والے سوال“ نمبر 21—موضوع: یہوواہ کے گواہ خون کیوں نہیں لگواتے؟ (تعلیم اور تلاوت، نکتہ نمبر 7)
گیت نمبر 141
7. ایسی صورتحال کے لیے پہلے سے تیار رہیں جس میں آپ کو ہسپتال میں داخل ہونا پڑے یا آپریشن کرانا پڑے
(15 منٹ) باتچیت۔
یہوواہ نے وعدہ کِیا ہے کہ ”وہ مصیبت کے وقت فوراً مدد کو تیار ہوتا ہے۔“ (زبو 46:1) جب ہمیں ہسپتال میں داخل ہونا پڑتا ہے یا آپریشن کرانا پڑتا ہے تو ہم پریشان ہو جاتے ہیں۔ لیکن یہوواہ نے ہمیں وہ ساری سہولتیں دیں ہیں جن کی مدد سے ہم خود کو ایسی صورتحال کے لیے پہلے سے تیار کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر یہوواہ نے اپنی تنظیم کے ذریعے ہمیں یہ سہولتیں دی ہیں: کارڈ ”میرے علاج کے بارے میں اہم ہدایتیں،“ کارڈ ”شناختنامہ،“ a علاج کے حوالے سے فرق فرق دستاویز b اور ہسپتال رابطہ کمیٹی۔ یہ سہولتیں ہماری اُس حکم پر عمل کرنے میں مدد کرتی ہیں جو یہوواہ نے خون کے حوالے سے دیا ہے۔—اع 15:28، 29۔
یہ ویڈیو چلائیں: ”کیا آپ ایسی صورتحال کے لیے تیار ہیں جس میں آپ کو آپریشن کرانا یا ہسپتال داخل ہونا پڑے؟“ پھر سامعین سے یہ سوال پوچھیں:
-
کچھ بہن بھائیوں کو ”میرے علاج کے بارے میں اہم ہدایتیں“ والا کارڈ پُر کرنے سے کیا فائدہ ہوا؟
-
کچھ بہن بھائیوں کو دستاویز ”حاملہ ماؤں کے لیے معلومات“ (S-401) سے کیا فائدہ ہوا؟
-
یہ کیوں اچھا ہوگا کہ آپ اُس وقت فوراً ہسپتال رابطہ کمیٹی کے بھائیوں سے رابطہ کریں جب آپ کو کسی بھی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہونا پڑے، آپریشن کرانا پڑے یا کوئی علاج کرانا پڑے جیسے کہ کینسر کا علاج، پھر چاہے آپ کو لگ رہا ہو کہ شاید آپ کو اِس صورتحال میں خون نہیں لگوانا پڑے گا؟
8. کلیسیا کے طور پر بائبل کا مطالعہ
(30 منٹ) یسوع مسیح راستہ، باب نمبر 18
اِختتامی کلمات (3 منٹ) | اور دُعا
a بپتسمہیافتہ مبشر اپنے لیے ”میرے علاج کے بارے میں اہم ہدایتیں“ والا کارڈ اور اپنے بچوں کے لیے ”شناختنامہ“ والا کارڈ عبادتگاہ میں کتابوں کی دیکھبھال کرنے والے بھائی سے لے سکتے ہیں۔
b آپ ضرورت پڑنے پر اپنی کلیسیا کے بزرگوں سے دستاویز ”حاملہ ماؤں کے لیے معلومات“ (S-401), ”آپریشن یا کیموتھراپی کرانے والے مریضوں کے لیے معلومات“ (S-407) اور ”اُن والدین کے لیے معلومات جن کے بچے کو علاج کی ضرورت ہے“ (S-55) لے سکتے ہیں۔