زبور 84‏:1‏-‏12

  • خدا کے عالی‌شان مُقدس خیمے کی طلب

    • ایک لاوی کی پرندے کی طرح بننے کی خواہش ‏(‏3‏)‏

    • ‏”‏تیرے گھر کے صحنوں میں ایک دن“‏ ‏(‏10‏)‏

    • ‏”‏خدا ہمارا سورج اور ہماری ڈھال ہے“‏ ‏(‏11‏)‏

موسیقار کے لیے۔ اِس نغمے کو گِتّیت*‏ کے مطابق گایا جائے۔قورح کے بیٹوں کا نغمہ۔‏ 84  اَے فوجوں کے خدا یہوواہ!‏تیرا عالی‌شان مُقدس خیمہ کتنا خوب‌صورت ہے!‏*   میرا روم روم*‏ یہوواہ کے گھر کے صحنوں میں جانے کے لیے ترس رہا ہے؛‏یہ طلب اِتنی شدید ہے کہ مَیں نڈھال ہو گیا ہوں؛‏میرا دل اور میرا جسم زندہ خدا کے حضور خوشی سے للکارتا ہے۔‏   اَے فوجوں کے خدا یہوواہ!‏ میرے بادشاہ اور میرے خدا!‏پرندے تک تیری عالی‌شان قربان‌گاہ کے پاس اپنا گھر بناتے ہیں؛‏ابابیل وہاں اپنا گھونسلا بناتی ہے اور اپنے بچوں کی دیکھ‌بھال کرتی ہے۔‏   وہ لوگ خوش رہتے ہیں جو تیرے گھر میں بستے ہیں!‏ وہ تیری بڑائی کرتے رہتے ہیں۔ ‏(‏سِلاہ)‏   وہ لوگ خوش رہتے ہیں جو تجھ سے طاقت پاتے ہیں؛‏جن کا دھیان*‏ تیرے گھر کی طرف جانے والی شاہراہوں پر رہتا ہے۔‏   جب وہ وادیِ‌بکا*‏ سے گزرتے ہیںتو وہ اُسے چشموں کا علاقہ سمجھتے ہیں*اور پہلی بارش اُس پر برکتوں کی بوچھاڑ کرتی ہے۔‏*   وہ چلتے جاتے ہیں اور اُن کی طاقت بڑھتی جاتی ہے؛‏ہر کوئی صِیّون میں خدا کے سامنے حاضر ہوتا ہے۔‏   اَے فوجوں کے خدا یہوواہ!‏ میری دُعا سُن؛‏اَے یعقوب کے خدا!‏ میری سُن۔ ‏(‏سِلاہ)‏   اَے ہماری ڈھال اور ہمارے خدا!‏ دیکھ!‏*اپنے مسح‌شُدہ*‏ بندے پر مہربانی کر* 10  کیونکہ تیرے گھر کے صحنوں میں ایک دن گزارنا کسی اَور جگہ ہزار دن گزارنے سے بہتر ہے!‏ مجھے بُرے لوگوں کے خیموں میں رہنے کی بجائےاپنے خدا کے گھر کی دہلیز پر کھڑے رہنا پسند ہے 11  کیونکہ یہوواہ خدا ہمارا سورج اور ہماری ڈھال ہے؛‏وہ ہم پر مہربانی کرتا ہے اور ہمیں عزت بخشتا ہے۔‏ یہوواہ اُن لوگوں کو کسی بھی اچھی چیز سے محروم نہیں رکھے گاجو وفاداری کی راہ پر چلتے ہیں۔‏ 12  اَے فوجوں کے خدا یہوواہ!‏وہ شخص خوش رہتا ہے جو تجھ پر بھروسا رکھتا ہے۔‏

فٹ‌ نوٹس

‏”‏الفاظ کی وضاحت“‏ کو دیکھیں۔‏
یا ”‏مجھے بے‌حد عزیز ہے!‏“‏
لفظی ترجمہ:‏ ”‏میری جان“‏
لفظی ترجمہ:‏ ”‏دل“‏
یا ”‏بکا نامی جھاڑیوں کی وادی“‏
یا ”‏بنا لیتے ہیں“‏
یا شاید ”‏اور اُستاد برکتوں کی چادر اوڑھ لیتا ہے۔“‏
یا شاید ”‏اَے خدا!‏ ہماری ڈھال کو دیکھ!‏“‏
‏”‏الفاظ کی وضاحت‏“‏ میں ”‏مسح کرنا“‏ کو دیکھیں۔‏
لفظی ترجمہ:‏ ”‏کے چہرے پر نظر کر“‏