تواریخ کی پہلی کتاب 4‏:1‏-‏43

  • یہوداہ کی باقی اولاد ‏(‏1-‏23‏)‏

    • یعبیض اور اُن کی دُعا ‏(‏9، 10‏)‏

  • شمعون کی اولاد ‏(‏24-‏43‏)‏

4  یہوداہ کے بیٹے یہ تھے:‏ فارِص، حصرون، کرمی، حُور اور سوبل۔ 2  سوبل کے بیٹے ریایاہ سے یحت پیدا ہوئے؛ یحت سے اخومی اور لاہد پیدا ہوئے۔ یہ صُرعتی خاندان تھے۔ 3  عیطام کے والد*‏ کے بیٹے یہ تھے:‏ یزرعیل، اِسمع اور اِدباس (‏اُن کی بہن کا نام ہضّلِل‌فونی تھا)‏۔ 4  فِنُوایل جدور کے والد تھے اور عزر حُوسہ کے والد تھے۔ یہ حُور کے بیٹے تھے جو اِفراتہ کے پہلوٹھے بیٹے اور بیت‌لحم کے والد تھے۔ 5  تقوع کے والد آشور کی دو بیویاں تھیں جن کے نام حیلاہ اور نعراہ تھے۔ 6  نعراہ سے اُن کے بیٹے اخوزام، حفر، تِمنی اور ہخستری پیدا ہوئے۔ یہ سب نعراہ کے بیٹے تھے۔ 7  حیلاہ کے بیٹے یہ تھے:‏ ضِرت، اِضہار اور اِتنان۔ 8  قوض سے عنوب، ضوبیبہ اور حروم کے بیٹے اخرخیل کے خاندان پیدا ہوئے۔‏ 9  یعبیض اپنے بھائیوں سے زیادہ مُعزز تھے اور اُن کی والدہ نے اُن کا نام یعبیض*‏ یہ کہہ کر رکھا:‏ ”‏مَیں نے بہت درد جھیل کر اِسے جنم دیا ہے۔“‏ 10  یعبیض نے اِسرائیل کے خدا سے یہ دُعا کی:‏ ”‏کاش کہ تُو مجھے برکت دے اور میرے علاقے کو بڑھائے اور تیرا ہاتھ مجھ پر رہے اور تُو مجھے مصیبت سے بچائے تاکہ مجھے کوئی نقصان نہ پہنچے!‏“‏ اور خدا نے اُسے وہ عطا کِیا جو اُس نے مانگا تھا۔‏ 11  سُوخہ کے بھائی کلوب سے محیر پیدا ہوئے جو اِستون کے والد تھے۔ 12  اِستون بیت‌رفا، فاسح اور تِخِنّہ کے والد بنے جو عیرنحس کے والد تھے۔ یہ رِیکہ کے آدمی تھے۔ 13  قِناز کے بیٹے یہ تھے:‏ عُتنی‌ایل اور سِرایاہ اور عُتنی‌ایل کے بیٹے*‏ کا نام حتت تھا۔ 14  معوناتی سے عفرہ پیدا ہوئے۔ سِرایاہ سے یوآب پیدا ہوئے جو جی‌خراسیم*‏ کے والد تھے۔ اُس جگہ کا نام جی‌خراسیم اِس لیے پڑا کیونکہ وہاں کے لوگ کاریگر تھے۔‏ 15  یفُنّہ کے بیٹے کالِب کے بیٹے یہ تھے:‏ عیرو، اِیلاہ اور نعم۔ اِیلاہ کے بیٹے*‏ کا نام قِناز تھا۔ 16  یہلل‌ایل کے بیٹے یہ تھے:‏ زِیف، زِیفہ، تِریاہ اور اَسرایل۔ 17  عزرہ کے بیٹے یہ تھے:‏ یتر، مِرد، عیفر اور یلون۔ اُس*‏ نے مریم، سمّی اور اِسباح کو جنم دیا جو اِستموع کے والد تھے۔ 18  ‏(‏اُن کی یہودی بیوی نے جدور کے والد یرد، شوکو کے والد حِبر اور زنوح کے والد یقوتی‌ایل کو جنم دیا۔)‏ یہ فِرعون کی بیٹی بِتیاہ کے بیٹے تھے جس سے مِرد نے شادی کی تھی۔‏ 19  نحم کی بہن اور ہودیاہ کی بیوی کے بیٹے قعیلہ جرمی اور اِستموع معکاتی کے والد تھے۔ 20  سیمون کے بیٹے یہ تھے:‏ امنون، رِنّہ، بِن‌حنان اور تیلون۔ یِسعی کے بیٹے یہ تھے:‏ زوحیت اور بِن‌زوحیت۔‏ 21  یہوداہ کے بیٹے سِلح کے بیٹے یہ تھے:‏ لیکہ کے والد عیر، مریسہ کے والد لعدہ، اشبیع کی اولاد میں سے نفیس کپڑے تیار کرنے والوں کے خاندان، 22  یوقیم، کوزِیبا کے آدمی، یوآس، ساراف جس نے موآبی عورتوں سے شادی کی اور یسوبی‌لحم۔ یہ تفصیل قدیم دستاویزات سے ہے۔‏* 23  یہ لوگ کُمہار تھے جو نتائیم اور جِدیرہ میں رہتے تھے۔ وہ وہاں رہتے تھے اور بادشاہ کے لیے کام کرتے تھے۔‏ 24  شمعون کے بیٹے یہ تھے:‏ نموِایل، یمین، یریب، زارح اور شاؤل۔ 25  شاؤل کے بیٹے سلّوم تھے؛ سلّوم کے بیٹے مِبسام تھے اور مِبسام کے بیٹے مِشماع تھے۔ 26  مِشماع کے بیٹے یہ تھے:‏ حموایل، حموایل کے بیٹے زکُور اور زکُور کے بیٹے سِمعی۔ 27  سِمعی کے 16 بیٹے اور 6 بیٹیاں تھیں لیکن اُن کے بھائیوں کے زیادہ بیٹے نہیں تھے اور اُن کے خاندانوں میں سے کسی بھی خاندان کے اُتنے بیٹے نہیں تھے جتنے یہوداہ کے آدمیوں کے تھے۔ 28  وہ اِن شہروں میں رہتے تھے:‏ بِیرسبع، مولادہ، حصرسُوعال، 29  بِلہاہ، عِضم، تولاد، 30  بیتوایل، حُرمہ، صِقلاج، 31  بیت‌مرکبوت، حصرسُوسیم، بیت‌بِری اور شعریم۔ داؤد کی حکمرانی تک یہ اُن لوگوں کے شہر تھے۔‏ 32  وہ عیطام، عین، رِمّون، توکن اور عسن میں رہتے تھے یعنی پانچ شہروں میں۔ 33  اُن کی بستیاں اِن شہروں کے اِردگِرد سے لے کر بعل تک تھیں۔ یہ اُن لوگوں کا نسب‌نامہ اور اُن جگہوں کے نام ہیں جہاں وہ رہتے تھے۔ 34  مِسوباب، یملیک، اَمصیاہ کے بیٹے یوشہ، 35  یُوایل، عسی‌ایل کے بیٹے سِرایاہ کے بیٹے یوسیبیاہ کے بیٹے یاہُو، 36  اِلیوعینی، یعقوبہ، یشوخایہ، عسایاہ، عدی‌ایل، یسمی‌ایل، بِنایاہ 37  اور سِمعیاہ کے بیٹے سِمری کے بیٹے یدایاہ کے بیٹے الّون کے بیٹے شِفعی کے بیٹے زِیزا۔ 38  یہ اُن کے نام ہیں جو اپنے اپنے گھرانے کے سربراہ تھے اور اُن کے باپ‌دادا کا گھرانہ بہت بڑھ گیا تھا۔ 39  وہ اپنے گلّوں کے لیے چراگاہیں ڈھونڈنے وادی کے مشرق میں جدور کے پاس چلے گئے۔ 40  آخر اُنہیں اچھی اور ہری‌بھری چراگاہیں مل گئیں۔ وہ علاقہ بہت بڑا، پُرسکون اور پُرامن تھا۔ پہلے وہاں حام کی نسل آباد تھی۔ 41  جن لوگوں کے ناموں کی فہرست دی گئی ہے، وہ یہوداہ کے بادشاہ حِزقیاہ کے زمانے میں وہاں گئے اور حام کی نسل اور معونیم کے خیموں کو تباہ کر دیا جو وہاں رہتے تھے۔ اُنہوں نے اُنہیں مٹا دیا اور آج تک اُن کا کوئی نام‌ونشان باقی نہیں ہے۔ وہ اُن کی جگہ وہاں بس گئے کیونکہ وہاں اُن کے گلّوں کے لیے چراگاہیں تھیں۔‏ 42  شمعون کی نسل کے کچھ لوگ یعنی 500 آدمی یِسعی کے بیٹوں فِلطیاہ، نعریاہ، رِفایاہ اور عُزّی‌ایل کی رہنمائی میں کوہِ‌شعیر پر گئے۔ 43  اُنہوں نے باقی عمالیقیوں کو مار ڈالا جو بچ گئے تھے اور وہ آج تک وہاں آباد ہیں۔‏

فٹ‌ نوٹس

اِس باب میں کچھ نام لوگوں کے نہیں بلکہ جگہوں کے ہیں۔ ایسی صورت میں لفظ ”‏والد“‏ کا مطلب ”‏بانی“‏ ہو سکتا ہے۔‏
شاید اِس نام کا تعلق ایک ایسے عبرانی لفظ سے ہے جس کا معنی ”‏درد“‏ ہے۔‏
لفظی ترجمہ:‏ ”‏بیٹوں“‏
معنی:‏ ”‏کاریگروں کی وادی“‏
لفظی ترجمہ:‏ ”‏بیٹوں“‏
غالباً یہاں بِتیاہ کی بات ہو رہی ہے جن کا 18 آیت میں ذکر ہے۔‏
یا ”‏یہ پُرانی روایت کی باتیں ہیں۔“‏