مینارِنگہبانی نمبر 2 2019ء | کیا جینے کا کوئی فائدہ ہے؟
کیا آپ کبھی کسی ایسی مشکل سے گزرے ہیں کہ آپ کو جینا بےمعنی لگنے لگا؟
جب زندگی بوجھ لگنے لگتی ہے
مشکلات کے باوجود زندگی بےمعنی نہیں ہے۔
جب کوئی قدرتی آفت آتی ہے
پاک کلام میں پائے جانے والے مشوروں کی مدد سے آپ قدرتی آفت کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کو برداشت کر سکتے ہیں۔
جب کوئی عزیز فوت ہو جاتا ہے
کچھ تجاویز پر غور کریں جن پر عمل کرنے سے آپ کسی عزیز کی موت کے غم پر قابو پا سکتے ہیں۔
جب شریکِحیات بےوفائی کرتا ہے
شریکِحیات کی بےوفائی کا غم سہنے والے بہت سے لوگوں نے پاک صحیفوں سے تسلی حاصل کی ہے۔
جب کوئی سنگین بیماری ہو جاتی ہے
دیکھیں کہ سنگین بیماری میں مبتلا کچھ لوگوں نے اِس تکلیفدہ صورتحال میں کیا کِیا۔
جب جینا بےمعنی لگتا ہے
کیا آپ نے خود کو کبھی اِتنا مایوس محسوس کِیا ہے کہ آپ نے اپنی زندگی ختم کرنے کا سوچا ہو؟ ایسی صورت میں آپ مدد کہاں سے حاصل کر سکتے ہیں؟
جینے کا فائدہ ہے!
شاید دوسرے آپ کی مشکلات اور پریشانیوں کو نہ سمجھ سکیں لیکن یقین مانیں کہ خدا کو آپ کی فکر ہے اور وہ آپ کی مدد کرنا چاہتا ہے۔
”اُس کو آپ کی فکر ہے“
پاک کلام کی اِن آیتوں سے آپ کو تسلی اور طاقت مل سکتی ہے۔