خاندان کے لئے
خاندان کے لئے
کیا بیوہ نے سمجھداری سے کام لیا؟
مرقس ۱۲:۴۱-۴۴ کو پڑھیں۔ پھر تصویر کو دیکھیں اور نیچے دی گئی لائنوں پر سوالوں کے جواب لکھیں۔
۱. یسوع مسیح ہیکل میں کیا کر رہا تھا؟
اشارہ: مرقس ۱۲:۳۵؛ ۱۳:۱ کو پڑھیں۔
․․․․․
۲. حالانکہ بیوہ نے ہیکل کے خزانے میں تھوڑے ہی پیسے ڈالے پھر بھی یسوع مسیح نے اُس کی تعریف کی۔ اِس کی کیا وجہ تھی؟
اشارہ: مرقس ۱۲:۲۸-۳۰ کو پڑھیں۔
․․․․․
۳. ہم یہ یقین کیوں رکھ سکتے ہیں کہ بیوہ کو کسی چیز کی کمی نہیں ہوئی تھی حالانکہ اُس نے ”اپنی ساری روزی“ خزانے میں ڈال دی تھی؟
اشارہ: متی ۶:۲۵، ۳۱-۳۳ کو پڑھیں۔
․․․․․
اِن سوالوں پر باتچیت کریں:
آپ کے خیال میں کیا اُس بیوہ نے اپنی ساری روزی دے کر سمجھداری سے کام لیا؟ آپ یہ جواب کیوں دے رہے ہیں؟ اگر آپ دل کھول کر عطیات دیں گے یا دوسروں کی مدد کریں گے تو آپ کو اِس سے کیا فائدہ ہوگا؟
اشارہ: لوقا ۶:۳۸؛ اعمال ۲۰:۳۵ کو پڑھیں۔
یوحنا رسول کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟
۴. کیا یہودیوں کے مذہبی رہنما یوحنا رسول کو ایک دانشمند عالم اور اُستاد خیال کرتے تھے؟
اشارہ: اعمال ۴:۱۳ کو پڑھیں۔
․․․․․
۵. یوحنا رسول کو کونسا بڑا شرف ملا؟
اشارہ: مکاشفہ ۱:۱-۳ کو پڑھیں۔
․․․․․
اِن سوالوں پر باتچیت کریں:
یوحنا رسول نے بائبل کی کتنی کتابیں لکھیں؟ آپ یوحنا رسول کی مثال سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟
اِس شمارے میں سے . . .
اِن سوالوں کے جواب دیں اور آیات کو مکمل کریں۔
صفحہ ۹ کیا کرنا زیادہ مبارک ہوتا ہے؟ اعمال ۲۰:________
صفحہ ۹ سچے مسیحیوں کی پہچان کیا ہے؟ یوحنا ۱۳:________
صفحہ ۱۲ خدا نے گُناہ کرنے والے فرشتوں کے ساتھ کیا کِیا؟ یہوداہ________
صفحہ ۲۶ ”قہر بھڑکانے“ کے کونسے نتائج نکلتے ہیں؟ امثال ۳۰:________
سوالوں کے جواب
۱. وہ لوگوں کو تعلیم دے رہا تھا۔
۲. بیوہ نے اپنا سب کچھ خدا کی خدمت کے لئے دے دیا تھا۔
۳. خدا نے وعدہ کِیا ہے کہ اگر ہم اُس کی خدمت کو اپنی زندگی میں پہلا درجہ دیتے ہیں تو وہ ہماری ضروریات پوری کرے گا۔
۴. جینہیں۔ مذہبی رہنماؤں کے خیال میں یوحنا رسول اَنپڑھ اور ناواقف تھا۔
۵. اُسے خدا کے الہام سے پاک صحیفوں کی چند کتابیں لکھنے کا شرف حاصل ہوا جن میں مکاشفہ کی کتاب بھی شامل ہے۔