رنگبرنگی دُنیا | آذربائیجان
آذربائیجان کی سیر
آذربائیجان کوہِقاف کے جنوب میں واقع تین بڑے ملکوں میں سے سب سے بڑا ملک ہے۔ تقریباً ایک ہزار سال پہلے التائی قبیلوں کے بہت سے لوگ اِس علاقے میں آ کر آباد ہو گئے۔ اِن لوگوں نے اور مقامی لوگوں نے ایک دوسرے کی کچھ رسموں کو اپنا لیا۔ اِسی وجہ سے آذربائیجانی زبان ترکی اور ترکمانی زبانوں سے کافی ملتیجلتی ہے۔
آذری لوگ بہت خوشمزاج اور ملنسار ہوتے ہیں۔ گھر والوں کا آپس میں رشتہ بہت مضبوط ہوتا ہے اور مشکل وقت میں رشتےدار ایک دوسرے کے کام آتے ہیں۔
آذری لوگوں کو موسیقی اور شاعری سے بہت لگاؤ ہے۔ یہاں کی ایک موسیقی کا نام ”مقام“ ہے جس میں لوک ساز بجائے جاتے ہیں اور ایک گلوکار کلاسیکل نظموں کو گاتا ہے۔ جو لوگ مقام موسیقی کو پیش کرتے ہیں، اُنہیں اِس کے بہت سے گانے آتے ہیں اور وہ تیاری کئے بغیر بھی اِن گانوں میں کوئی نئی دُھن شامل کر سکتے ہیں۔
چائے آذربائیجان کی ثقافت کا ایک اہم حصہ ہے۔ اِسے چھوٹے گلاس میں پیش کِیا جاتا ہے اور اِس کے ساتھ چینی کی ڈلی بھی رکھی جاتی ہے۔ کبھیکبھار اِس کے ساتھ پستہ،
بادام اور کشمش بھی پیش کئے جاتے ہیں۔ چائے کے ہوٹل چھوٹےچھوٹے گاؤں میں بھی دیکھنے کو ملتے ہیں۔آذربائیجان کے مشرق میں بحیرۂخزر (بحیرۂکیسپین) ہے جو سنگ ماہی مچھلی کا گھر ہے۔ سنگ ماہی کی ایک قسم کا نام بلوگا سنگ ماہی ہے جو 100 سال سے بھی زیادہ عرصے تک زندہ رہ سکتی ہے۔ اب تک جو سب سے بڑی بلوگا سنگ ماہی مچھلیاں پکڑی گئی ہیں، اُن میں سے ایک کی لمبائی 5.8 میٹر (28 فٹ) اور وزن 1297 کلوگرام (2860 پونڈ) تھا۔ سنگ ماہی مچھلیوں کی مانگ اُن کے انڈوں کی وجہ سے ہے۔ اِن کو بڑے شوق سے کھایا جاتا ہے اور یہ بہت مہنگے بکتے ہیں۔
آذری لوگ بہت مذہبی ہوتے ہیں اور خدا کے بارے میں بات کرنا پسند کرتے ہیں۔ یہاں زیادہتر لوگ مسلمان ہیں۔ مسلمانوں کے علاوہ یہاں کچھ اَور مذہبوں کے لوگ بھی آباد ہیں جن میں 1000 سے زیادہ یہوواہ کے گواہ بھی شامل ہیں۔ اِن میں سے زیادہتر یہوواہ کے گواہ آذربائیجانی ہیں۔
کیا آپ جانتے ہیں؟
یہوواہ کے گواہ پوری دُنیا میں لاکھوں لوگوں کے ساتھ پاک کلام کا مطالعہ کرتے ہیں۔ اِس کے لئے وہ کتاب پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں اِستعمال کرتے ہیں۔ یہ کتاب 250 سے زیادہ زبانوں میں دستیاب ہے جن میں آذربائیجانی زبان بھی شامل ہے۔