مینارِنگہبانی (مطالعے کا ایڈیشن) اپریل 2014ء

اِس شمارے میں ہم سیکھیں گے کہ ہم موسیٰ نبی جیسا ایمان کیسے ظاہر کر سکتے ہیں،‏ یہوواہ خدا کی نظر میں ہماری گھریلو ذمےداریاں کیا ہیں اور اِنہیں پورا کرنے میں وہ ہماری مدد کیسے کرتا ہے۔‏

موسیٰ جیسا ایمان رکھیں

موسیٰ نبی خدا پر مضبوط ایمان رکھتے تھے۔‏ اِس ایمان کی بدولت اُنہوں نے دُنیا کی رنگینیوں کو رد کِیا اور اپنی ذمےداری کی دل سے قدر کی۔‏ اُن کی نگاہ اجر پانے پر کیوں تھی؟‏

کیا آپ ”‏اَن‌دیکھے“‏ خدا کو دیکھتے ہیں؟‏

موسیٰ اپنے ایمان کی بدولت اِنسان کے ڈر کا شکار ہونے سے کیسے بچے؟‏ اُنہوں نے خدا کے وعدوں پر ایمان کیسے ظاہر کِیا؟‏ مضبوط ایمان رکھنے سے آپ یہوواہ خدا کو ہمیشہ اپنی آنکھوں کے سامنے پائیں گے۔‏

آپ بیتی

کُلوقتی خدمت کی بدولت مجھے شان‌دار اعزاز ملے

بھائی رابرٹ والن کی آپ‌بیتی جو ۶۴ سال سے خدا کی خدمت کر رہا ہے۔‏ وہ مانتے ہیں کہ اُن کی زندگی نہایت بامقصد اور پُرمعنی ہے۔‏

‏”‏کوئی آدمی دو مالکوں کی خدمت نہیں کر سکتا“‏

بعض مسیحی پیسہ کمانے کی خاطر دوسرے ملک منتقل ہو گئے۔‏ اِس کا اُن کے ازدواجی بندھن،‏ بچوں اور یہوواہ خدا کے ساتھ رشتے پر کیا اثر ہوا؟‏

دلیر بنیں—‏یہوواہ آپ کا مددگار ہے

ایک باپ پیسہ کمانے کی خاطر کافی عرصہ اپنے گھر والوں سے دُور رہا جس کی وجہ سے گھریلو رشتوں میں دراڑ پیدا ہو گئی۔‏ اِس دُوری کو ختم کرنے کے لیے اُس نے کیا کِیا؟‏ یہوواہ خدا نے اُس کی مدد کیسے کی کہ وہ خراب مالی حالات میں بھی اپنے گھر والوں کا پیٹ پال سکے؟‏

یہوواہ کی آنکھیں ہم پر کیوں لگی ہیں؟‏

اِس مضمون میں پانچ باتیں بتائی گئی ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہوواہ خدا محبت کی وجہ سے ہم پر نگاہ رکھتا ہے۔‏ اُس کے اصولوں پر عمل کرنا بہت فائدہ‌مند ہے۔‏

کیا آپ کو معلوم ہے؟‏

قدیم زمانے میں جب کوئی شخص اپنے ’‏کپڑے پھاڑتا‘‏ تھا تو اِس کا کیا مطلب ہوتا تھا؟‏