کیا آپ کو معلوم ہے؟
کیا قدیم اِسرائیل واقعی بہت سرسبز ملک تھا؟
بائبل میں بتایا گیا ہے کہ قدیم اِسرائیل کے بعض علاقے نہایت سرسبز اور شاداب تھے۔ (1-سلا 10:27؛ یشو 17:15، 18) لیکن آجکل یہ ملک اِتنا سرسبز نہیں ہے۔ اِس لیے بعض عالم یہ اِعتراض اُٹھاتے ہیں کہ قدیم اِسرائیل میں اِتنے زیادہ جنگلات نہیں تھے۔
قدیم اِسرائیل کی ثقافت اور وسائل کے بارے میں ایک کتاب میں بتایا گیا ہے کہ ”پُرانے زمانے میں ملک اِسرائیل کے جنگلات کا رقبہ آج کی نسبت کہیں زیادہ تھا۔“ یہاں کے پہاڑ صنوبر، سدا بہار بلوط اور تارپین کے درختوں کی سبز چادر سے ڈھکے ہوئے تھے۔ اِسرائیل کے وسطی پہاڑی سلسلے اور بحیرۂروم کے بیچ کا علاقہ گولر کے درختوں سے بھرا پڑا تھا۔
کتاب نباتاتِبائبل (انگریزی میں دستیاب) میں بتایا گیا ہے کہ ملک اِسرائیل کے کچھ علاقوں میں اب ایک بھی درخت نہیں پایا جاتا۔ اِس کی کیا وجہ ہے؟ اِن علاقوں سے درخت ایک دم نہیں بلکہ رفتہ رفتہ ختم ہوئے۔ اِس کتاب میں لکھا ہے: ”اِنسانوں نے خاص طور پر اپنے کھیتوں اور چراگاہوں کو بڑھانے کے لیے جنگلات کاٹے۔ اِس کے علاوہ آگ جلانے اور گھر بنانے کے لیے لکڑی حاصل کرنا بھی درختوں کو کاٹنے کی ایک بڑی وجہ تھی۔“