مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

خدا کے وعدوں پر ایمان رکھنے والا ایک شخص

خدا کے وعدوں پر ایمان رکھنے والا ایک شخص

ہمارے نوجوانوں کے لئے

خدا کے وعدوں پر ایمان رکھنے والا ایک شخص

ہدایات:‏ اِس مضمون کا مطالعہ ایسی جگہ کریں جہاں آپ اِس پر پوری توجہ دے سکتے ہیں۔‏ صحیفوں کو پڑھتے وقت تصور کریں کہ آپ واقعات کو اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں،‏ لوگوں کی آوازیں سُن رہے ہیں اور کرداروں کے احساسات کو محسوس کر رہے ہیں۔‏

اِس واقعے پر سوچ‌بچار کریں۔‏—‏پیدایش ۱۲:‏۱-‏۴؛‏ ۱۸:‏۱-‏۱۵؛‏ ۲۱:‏۱-‏۵؛‏ ۲۲:‏۱۵-‏۱۸ کو پڑھیں۔‏

جب خدا نے ابرہام سے وعدہ کِیا کہ وہ اُس ”‏نسل“‏ کا باپ ہوگا جس کے وسیلے سے تمام دُنیا فائدہ حاصل کرے گی تو اُس نے کیسا محسوس کِیا ہوگا؟‏

‏․․․․․‏

آپ کے خیال میں ابرہام سے ملاقات کے لئے آنے والے کیسے دکھائی دے رہے ہوں گے جن کا ذکر پیدایش ۱۸:‏۲ میں کِیا گیا ہے؟‏

‏․․․․․‏

پیدایش ۱۸:‏۶-‏۸ میں جوکچھ بیان کِیا گیا ہے اُس کے بارے میں آپ کیا سوچتے ہیں؟‏ (‏یاد رکھیں کہ اُس وقت ابرہام کی عمر تقریباً ۱۰۰ سال تھی۔‏)‏

‏․․․․․‏

مزید تحقیق کریں۔‏

یہوواہ خدا کے ابرہام سے بیٹے کا وعدہ کرنے اور اضحاق کے پیدا ہونے کے دوران کتنا وقت گزرا؟‏ (‏پیدایش ۱۲:‏۴ اور ۲۱:‏۵ کو دوبارہ پڑھیں۔‏)‏

‏․․․․․‏

جب ابرہام خدا کے وعدوں کے پورا ہونے کا انتظار کر رہا تھا تو اِس عرصے کے دوران یہوواہ خدا اُسے کونسی یقین‌دہانیاں کراتا رہا؟‏ (‏پیدایش ۱۲:‏۷؛‏ ۱۳:‏۱۴-‏۱۷؛‏ ۱۵:‏۱-‏۵،‏ ۱۲-‏۲۱؛‏ ۱۷:‏۱،‏ ۲،‏ ۷،‏ ۸،‏ ۱۵،‏ ۱۶ کو پڑھیں۔‏)‏

‏․․․․․‏

جب ابرہام نے اِس بات پر یقین نہ کِیا کہ اُس کے بیٹا ہوگا تو یہوواہ خدا نے ابرہام کے لئے کیا کِیا؟‏ (‏پیدایش ۱۵:‏۳-‏۵،‏ ۱۲-‏۲۱ کو دوبارہ پڑھیں۔‏)‏

‏․․․․․‏

یہوواہ خدا نے کیسے وقت گزرنے کیساتھ‌ساتھ”‏نسل“‏ کے بارے میں تفصیلات آشکارا کیں؟‏

‏․․․․․‏

سیکھی ہوئی باتوں پر عمل کریں۔‏ نیچے دی گئی باتوں کے بارے میں آپ نے جو کچھ سیکھا ہے اِسے لکھیں۔‏

خدا کے وعدوں پر ایمان رکھنے کی ضرورت کیوں ہے؟‏

‏․․․․․‏

یہوواہ خدا کیسے آہستہ‌آہستہ اپنی مرضی کو آشکارا کرتا ہے؟‏

‏․․․․․‏

آپ کو اِس واقعے میں کونسی بات سب سے اچھی لگی،‏ اور کیوں؟‏

‏․․․․․‏