مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

۲ .‏ پہلے سے رائے قائم نہ کریں

۲ .‏ پہلے سے رائے قائم نہ کریں

آپ بائبل کو سمجھنے کے قابل کیسے ہو سکتے ہیں؟‏

۲ .‏ پہلے سے رائے قائم نہ کریں

کیا آپ کے کسی دوست نے کبھی آپ کو کسی ایسے شخص کے بارے میں منفی باتیں بتائیں جس سے آپ کبھی نہیں ملے تھے؟‏ پھر جب آپ اُس شخص سے ملے تو کیا اپنے دوست کی باتوں کی وجہ سے آپ کو اُس کی خوبیوں اور مہارتوں کو دیکھنا مشکل لگا؟‏ اِسی طرح بعض لوگ بائبل کے سلسلے میں پہلے سے رائے قائم کر لیتے ہیں۔‏

پولس رسول نے آگاہ کِیا کہ اگر ہم بائبل کے بارے میں پہلے سے رائے قائم کر لیتے ہیں تو کیا واقع ہو سکتا ہے۔‏ اپنے زمانے کے بعض یہودیوں کے بارے میں اُس نے لکھا:‏ ”‏مَیں اُن کا گواہ ہوں کہ وہ خدا کے بارے میں غیرت تو رکھتے ہیں مگر سمجھ کے ساتھ نہیں۔‏“‏—‏رومیوں ۱۰:‏۲‏۔‏

عبرانی صحائف میں مسیحا کی شناخت واضح طور پر کرائی گئی۔‏ اِس کے باوجود پہلی صدی کے بیشتر یہودی یہ تسلیم کرنے کو تیار نہیں تھے کہ یسوع ہی مسیحا ہے۔‏ اگرچہ صحائف میں درج تمام پیشینگوئیاں یسوع ناصری پر پوری ہوئیں لیکن اُس زمانے کے بیشتر یہودیوں نے اِس سلسلے میں پہلے سے رائے قائم کر رکھی تھیں۔‏ اِسی وجہ سے وہ خدا کے کلام کو سمجھنے میں ناکام رہے۔‏

ہم یہودیوں کی مثال سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟‏ یہ بہت ضروری ہے کہ ہم بائبل کو پڑھنے سے پہلے اِس کے بارے میں رائے قائم نہ کریں۔‏ کیونکہ ایسا کرنا کسی شخص کو بائبل کی سچائیوں کو سمجھنے سے روک سکتے ہیں۔‏

مثال کے طور پر،‏ امریکہ کی ایک ریاست میں مذہبی علوم کے ایک پروفیسر نے بیان کِیا کہ بائبل ”‏آدمیوں کی لکھی ہوئی کتاب ہے،‏ جو انسانی خیالات پر مشتمل ہے۔‏ یہ خیالات اکثر ایک‌دوسرے سے مطابقت نہیں رکھتے اور زندگی بسر کرنے کے حوالے سے دُرست راہنمائی فراہم نہیں کرتے۔‏“‏ اگر ایک شخص بائبل کو ”‏آدمیوں کی لکھی ہوئی کتاب“‏ کے طور پر پڑھتا ہے تو وہ اُن اصولوں اور راہنمائی کو ترک کرنے کی طرف مائل ہو سکتا ہے جو اُسے پسند نہیں ہیں۔‏

تاہم،‏ بائبل ہماری حوصلہ‌افزائی کرتی ہے کہ ہم مستعدی سے اِس کا مطالعہ کریں۔‏ پولس رسول کے زمانے میں بیریہ کے لوگوں کے بارے میں صحائف بیان کرتے ہیں:‏ ”‏اُنہوں نے بڑے شوق سے کلام کو قبول کِیا اور روزبروز کتابِ‌مُقدس میں تحقیق کرتے تھے کہ آیا یہ باتیں اِسی طرح ہیں۔‏“‏ (‏اعمال ۱۷:‏۱۱‏)‏ بیریہ کے اِن لوگوں کی طرح آپ کو بھی ایسے نظریات کو ذہن میں نہیں لانا چاہئے جو آپ کو بائبل کو سمجھنے سے روک سکتے ہیں۔‏ پس دل لگا کر خدا کے کلام کا مطالعہ کریں تاکہ آپ اِس کے مصنف کے شاندار پیغام سے مستفید ہو سکیں۔‏