مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

۶.‏ خوشخبری کی مُنادی

۶.‏ خوشخبری کی مُنادی

۶.‏ خوشخبری کی مُنادی

‏”‏بادشاہی کی اِس خوشخبری کی مُنادی تمام دُنیا میں ہوگی۔‏“‏—‏متی ۲۴:‏۱۴‏۔‏

● ویٹی،‏ بحرالکاہل کے ٹواموٹو جزائر کے ایک چھوٹے سے جزیرے پر رہتی ہیں۔‏ ٹواموٹو جزائر میں تقریباً ۸۰ چھوٹےچھوٹے جزیرے ہیں۔‏ اِن جزائر کی آبادی ۱۶ ہزار کے لگ‌بھگ ہے۔‏ یہ جزائر تقریباً ۸ لاکھ ۲ ہزار ۹۰۰ مربع کلومیٹر (‏۳ لاکھ ۱۰ ہزار مربع میل)‏ پر پھیلے ہوئے ہیں۔‏ اِس کے باوجود یہوواہ کے گواہ اُس جزیرے پر گئے جہاں ویٹی رہتی ہیں۔‏ وہ ویٹی اور اُس جزیرے پر رہنے والے دوسرے لوگوں سے ملے۔‏ لیکن یہوواہ کے گواہ اُس جزیرے پر کیوں گئے؟‏ کیونکہ یہوواہ کے گواہ سب لوگوں کو خدا کی بادشاہت کی خوشخبری سنانا چاہتے ہیں،‏ چاہے وہ لوگ کہیں بھی رہتے ہوں۔‏

اعدادوشمار سے کیا ظاہر ہوتا ہے؟‏ یہوواہ کے گواہ دُنیا کے ہر کونے میں بادشاہت کی خوشخبری سنا رہے ہیں۔‏ سن ۲۰۱۰ میں یہوواہ کے گواہوں نے ۲۳۶ ملکوں میں لوگوں کو بادشاہت کا پیغام دیا۔‏ اِس کام میں اُنہوں نے ایک ارب ۶۰ کروڑ گھنٹے صرف کئے۔‏ اِس کا مطلب ہے کہ ۲۰۱۰ء میں ہر گواہ نے ایک دن میں اوسطاً ۳۰ منٹ بادشاہت کی مُنادی میں صرف کئے۔‏ پچھلے دس سال کے دوران یہوواہ کے گواہوں نے ۲۰ ارب ایسی کتابیں اور رسالے شائع اور تقسیم کئے جن کے ذریعے لوگ پاک صحیفوں کو سمجھ سکتے ہیں۔‏

لوگ کیا اعتراض کرتے ہیں؟‏ پاک صحیفوں کا پیغام تو ہزاروں سال سے دیا جا رہا ہے۔‏

کیا یہ اعتراض درست ہے؟‏ یہ سچ ہے کہ بہت سے اشخاص نے پاک صحیفوں کا پیغام سنایا ہے۔‏ لیکن اِن میں سے زیادہ‌تر نے کچھ عرصے کے لئے اور کسی ایک ہی علاقے میں لوگوں کو خدا کا پیغام سنایا۔‏ اِس کے برعکس یہوواہ کے گواہ پوری دُنیا میں منظم طریقے سے لاکھوں لوگوں کو خوشخبری سنا رہے ہیں۔‏ انسانی تاریخ کی چند طاقتور تنظیموں نے یہوواہ کے گواہوں پر بہت زیادہ اذیت ڈھائی۔‏ اِس کے باوجود یہوواہ کے گواہوں نے مُنادی کے کام کو جاری رکھا ہے۔‏ (‏مرقس ۱۳:‏۱۳‏)‏ یہوواہ کے گواہ مُنادی کے کام کے لئے کوئی معاوضہ نہیں لیتے۔‏ وہ رضاکارانہ طور پر یہ کام کرتے ہیں۔‏ یہوواہ کے گواہ اپنی کتابیں اور رسالے بھی مُفت دیتے ہیں۔‏ مُنادی کا یہ کام رضاکارانہ عطیات کی مدد سے کِیا جاتا ہے۔‏

آپ کا کیا خیال ہے؟‏ کیا ’‏بادشاہت کی خوشخبری‘‏ کی مُنادی پوری دُنیا میں ہو رہی ہے؟‏ کیا اِس پیشینگوئی کے پورا ہونے کا مطلب ہے کہ ایک اچھا دَور آنے والا ہے؟‏

‏[‏صفحہ ۹ پر عبارت]‏

‏”‏جب تک یہوواہ خدا چاہے گا،‏ ہم ہر ممکن طریقے سے لوگوں تک پہنچنے کی کوشش کریں گے اور اُنہیں بادشاہت کی خوشخبری سنائیں گے۔‏“‏—‏سن ۲۰۱۰ ائیر بُک آف جہیوواز وٹنسز۔‏