مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

تاریخی لحاظ سے درست

تاریخی لحاظ سے درست

تاریخی لحاظ سے درست

‏’‏مَیں نے سب باتوں کا سلسلہ شروع سے ٹھیک‌ٹھیک دریافت کرکے لکھا۔‏‘‏—‏لوقا ۱:‏۳‏۔‏

بائبل کس لحاظ سے دوسری کتابوں سے فرق ہے؟‏ قصے کہانیوں میں فرضی لوگوں،‏ جگہوں اور تاریخوں کا ذکر کِیا جاتا ہے جبکہ بائبل اصلی جگہوں،‏ واقعات اور لوگوں کا ذکر کرتی ہے۔‏ اِس سے بائبل پڑھنے والوں میں یہ یقین پیدا ہوتا ہے کہ اِس میں درج معلومات تاریخی لحاظ سے درست ہیں۔‏—‏زبور ۱۱۹:‏۱۶۰‏۔‏

ایک مثال پر غور کریں:‏ بائبل میں بتایا گیا ہے کہ ”‏شاہِ‌بابلؔ نبوکدؔنضر“‏ یہوداہ کے بادشاہ ’‏یہویاکین کو اسیر کرکے بابل کو لے گیا‘‏ تھا۔‏ اِس کے بعد ”‏شاہِ‌بابلؔ اؔویل‌مرودک نے اپنی سلطنت کے پہلے ہی سال یہوؔیاکین شاہِ‌یہوؔداہ کو قیدخانہ سے نکال کر سرفراز کِیا۔‏“‏ اور ”‏[‏یہویاکین]‏ کو عمربھر بادشاہ کی طرف سے وظیفہ کے طور پر ہر روز رسد ملتی رہی۔‏“‏—‏۲-‏سلاطین ۲۴:‏۱۱،‏ ۱۵؛‏ ۲۵:‏۲۷-‏۳۰‏۔‏

آثارِقدیمہ کی دریافت سے کیا پتہ چلتا ہے؟‏ قدیم شہر بابل کے کھنڈروں سے پتھر کی تختیاں دریافت ہوئی ہیں جو نبوکدنضر دوئم کے زمانے کی ہیں۔‏ اِن تختیوں پر کھانے کی چیزوں کے نام لکھے ہیں جو شاہی گھرانے کی طرف سے قیدیوں اور دیگر لوگوں کو دی جاتی تھیں۔‏ اِن تختیوں پر لکھی ہوئی عبارت میں ”‏یہود (‏یہوداہ)‏ کے ملک کے بادشاہ یاکین [‏یہویاکین]‏“‏ اور اُس کے گھرانے کا ذکر بھی کِیا گیا ہے۔‏ لیکن اِس بات کا کیا ثبوت ہے کہ نبوکدنضر کے بعد اویل‌مرودک ہی بادشاہ بنے تھے؟‏ شہر سوسا کے قریب کھدائی کے دوران ایک ایسا مرتبان ملا ہے جس پر لکھا ہے:‏ ”‏شاہِ‌بابل نبوکدنضر کے بیٹے بادشاہ امل مردوک [‏اویل مرودک]‏ کا محل۔‏“‏

آپ کا کیا خیال ہے؟‏ کیا کسی اَور قدیم مذہبی کتاب میں اِتنی زیادہ تفصیلات پائی جاتی ہیں جو تاریخی لحاظ سے بالکل درست ہوں؟‏ یا پھر بائبل اِس لحاظ سے واقعی ایک خاص کتاب ہے؟‏

‏[‏صفحہ ۵ پر عبارت]‏

‏”‏بائبل میں مختلف واقعات کی تاریخوں اور مقاموں کے بارے میں جو معلومات دی گئی ہیں،‏ وہ کسی بھی اَور قدیم کتاب کی معلومات سے زیادہ صحیح اور قابلِ‌اعتماد ہیں۔‏“‏—‏رابرٹ ولسن کی کتاب پُرانے عہدنامے کا سائنسی تجزیہ ‏(‏انگریزی میں دستیاب)‏۔‏

‏[‏صفحہ ۵ پر تصویر]‏

پتھر کی تختی جس کی عبارت میں یہوداہ کے بادشاہ یہویاکین کا ذکر ہے۔‏

‏[‏تصویر کا حوالہ]‏

bpk, Berlin/Vorderasiatisches Museum, SMB/Olaf M. Tessmer/Art Resource, NY ©