مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

پاک کلام سے متعلق سوال‌وجواب

پاک کلام سے متعلق سوال‌وجواب

خدا کیسی ہستی ہے؟‏

خدا ایک روحانی ہستی ہے جسے ہم دیکھ نہیں سکتے۔‏ اُس نے زمین،‏ آسمان اور سب جان‌داروں کو بنایا ہے۔‏ خدا کو کسی نے نہیں بنایا۔‏ اُس کی کوئی اِبتدا نہیں۔‏ (‏زبور 90:‏2‏)‏ خدا چاہتا ہے کہ لوگ اُسے ڈھونڈیں اور اُس کے بارے میں سچائی جانیں۔‏‏—‏اعمال 17:‏24-‏27 کو پڑھیں۔‏

ہم خدا کو اُس کے نام سے جان سکتے ہیں۔‏ ہم اُس کی بنائی ہوئی چیزوں سے اُس کی کچھ صفات کے بارے میں جان سکتے ہیں۔‏ (‏رومیوں 1:‏20‏)‏ لیکن خدا کو اچھی طرح سے جاننے کے لیے ضروری ہے کہ ہم اُس کے کلام کا مطالعہ کریں۔‏ اِس طرح ہم جان جائیں گے کہ خدا کتنا شفیق ہے۔‏‏—‏زبور 103:‏7-‏10 کو پڑھیں۔‏

خدا نااِنصافی کو دیکھ کر کیسا محسوس کرتا ہے؟‏

ہمارے خالق یہوواہ کو نااِنصافی سے نفرت ہے۔‏ (‏رومیوں 9:‏14‏)‏ اُس نے اِنسانوں کے اندر اپنے جیسی صفات ڈالی ہیں۔‏ اِسی لیے زیادہ‌تر لوگوں کو نااِنصافی سے نفرت ہے۔‏ آج دُنیا میں جو نااِنصافی پھیلی ہوئی ہے،‏ اُس کے پیچھے خدا کا ہاتھ نہیں ہے۔‏ خدا نے اِنسانوں کو اپنی مرضی سے فیصلہ کرنے کی آزادی دی ہے۔‏ لیکن افسوس کی بات ہے کہ بہت سے لوگ اِس آزادی کا ناجائز فائدہ اُٹھاتے ہیں اور نااِنصافی سے کام لیتے ہیں۔‏ یہ دیکھ کر یہوواہ خدا کا دل بہت دُکھتا ہے۔‏‏—‏پیدایش 6:‏5،‏6؛‏ استثنا 32:‏4،‏5 کو پڑھیں۔‏

یہوواہ خدا اِنصاف‌پسند ہے اور وہ زیادہ دیر تک نااِنصافی کو برداشت نہیں کرے گا۔‏ (‏زبور 37:‏28،‏29‏)‏ پاک کلام میں خدا نے وعدہ کِیا ہے کہ وہ بہت جلد اِس دُنیا سے نااِنصافی کو ختم کر دے گا۔‏‏—‏2-‏پطرس 3:‏7-‏9،‏13 کو پڑھیں۔‏

پاک کلام میں خدا نے وعدہ کِیا ہے کہ وہ بہت جلد سب لوگوں کو اِنصاف دِلائے گا۔‏