چوکس رہیں!
آپ کسے اپنا حکمران چُنیں گے؟—پاک کلام میں اِس حوالے سے کیا بتایا گیا ہے؟
لوگ ایک بہت ہی اہم فیصلہ کر رہے ہیں اور وہ یہ کہ وہ کسے اپنا حکمران چُنیں گے۔
پاک کلام میں اِس حوالے سے کیا بتایا گیا ہے؟
اِنسانی حکمرانوں کی ایک حد ہے
پا ک کلام سے پتہ چلتا ہے کہ اِنسانی حکمرانوں کی ایک حد ہے۔
”نہ اُمرا پر بھروسا کرو نہ آدمزاد پر۔ وہ بچا نہیں سکتا۔ اُس کا دم نکل جاتا ہے تو وہ مٹی میں مل جاتا ہے۔ اُسی دن اُس کے منصوبے فنا ہو جاتے ہیں۔“—زبور 146:3، 4۔
چاہے کوئی اِنسانی حکمران کتنا ہی قابل کیوں نہ ہو، اُس نے ایک نہ ایک دن مر جانا ہے۔ اِس کے علاوہ وہ اِس بات کی گارنٹی نہیں دے سکتے کہ اُن کے بعد آنے والے لوگ بھی اُن کے اچھے کاموں کو جاری رکھیں گے۔—واعظ 2:18، 19۔
پاک کلام سے پتہ چلتا ہے کہ اِنسان اِس قابل نہیں ہیں کہ وہ اپنی رہنمائی کر سکیں۔
”اِنسان اپنی روِش میں اپنے قدموں کی راہنمائی نہیں کر سکتا۔“—یرمیاہ 10:23۔
تو پھر کیا کوئی ایسا شخص ہے جو ایک اچھا حکمران ثابت ہو سکے؟
ایک ایسا حکمران جسے خدا نے چُنا ہے
پاک کلام میں بتایا گیا ہے کہ خدا نے ایک ایسی ہستی کو حکمرانی کرنے کے لیے چُنا ہے جو بہت ہی قابل اور بھروسےمند ہے۔ یہ ہستی یسوع مسیح ہیں۔ (زبور 2:6) یسوع مسیح خدا کی بادشاہت کے بادشاہ ہیں۔ خدا کی بادشاہت ایک ایسی حکومت ہے جو آسمان سے حکمرانی کرے گی۔—متی 6:10۔
کیا آپ یسوع مسیح کی حکمرانی کو قبول کرنے کا فیصلہ کریں گے؟ پاک کلام سے پتہ چلتا ہے کہ یہ سوال اِتنا اہم کیوں ہے۔
”بیٹے [یسوع مسیح] کو چُومو۔ ایسا نہ ہو کہ وہ قہر میں آئے اور تُم راستہ میں ہلاک ہو جاؤ کیونکہ اُس کا غضب جلد بھڑکنے کو ہے۔ مبارک ہیں وہ سب جن کا توکل اُس پر ہے۔“—زبور 2:12۔
فیصلہ کرنے کا وقت اب ہے۔ پاک کلام کی ایک پیشگوئی سے پتہ چلتا ہے کہ یسوع مسیح نے 1914ء میں حکمرانی کرنی شروع کر دی تھی اور جلد ہی خدا کی بادشاہت سب اِنسانی حکومتوں کی جگہ لے لے گی۔—دانیایل 2:44۔
اِس بارے میں اَور جاننے کے لیے کہ آپ یسوع مسیح کی حکمرانی کی حمایت کیسے کر سکتے ہیں، اِس مضمون کو پڑھیں: ”ابھی خدا کی بادشاہت کی حمایت کریں!“