مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

سبق 8

یوسیاہ اور اُن کے اچھے دوست

یوسیاہ اور اُن کے اچھے دوست

کیا یہوواہ خدا کا کہنا ماننا ہمیشہ آسان ہوتا ہے؟‏—‏ بہت سے لوگوں کو لگتا ہے کہ ایسا کرنا آسان نہیں ہے۔‏ بائبل میں ایک لڑکے کے بارے میں بتایا گیا ہے جس کا نام یوسیاہ تھا۔‏ یوسیاہ کے لیے خدا کا کہنا ماننا بہت مشکل تھا۔‏ لیکن اُن کے دوست اچھے تھے۔‏ اِن دوستوں نے یوسیاہ کی مدد کی تاکہ وہ یہوواہ خدا کا کہنا مان سکیں۔‏ آئیں،‏ یوسیاہ اور اُن کے دوستوں کے بارے میں پڑھتے ہیں۔‏

یوسیاہ کے ابو کا نام امون تھا۔‏ وہ ملک یہوداہ کے بادشاہ  تھے۔‏  امون بہت بُرے تھے اور وہ بُتوں کی پوجا کرتے تھے۔‏ جب امون فوت گئے تو اُن کے بیٹے یوسیاہ،‏ بادشاہ بن گئے۔‏ اُس وقت یوسیاہ صرف آٹھ سال کے  تھے۔‏ کیا یوسیاہ بھی اپنے ابو کی طرح بُرے تھے؟‏—‏ نہیں،‏ وہ بہت اچھے تھے۔‏

صفنیاہ نے لوگوں سے کہا کہ ”‏بُتوں کی پوجا نہ کرو ورنہ یہوواہ سزا دے گا۔‏“‏

یوسیاہ بچپن سے ہی یہوواہ خدا کا کہنا ماننا چاہتے تھے۔‏ اِس لیے اُنہوں نے صرف اُن لوگوں سے دوستی کی جو یہوواہ خدا سے پیار کرتے تھے۔‏ یوسیاہ کے دوستوں نے اُن کی مدد کی تاکہ یوسیاہ یہوواہ خدا کا کہنا مانیں۔‏ یوسیاہ کے کچھ دوست کون تھے؟‏

یوسیاہ کے ایک دوست کا نام صفنیاہ تھا۔‏ صفنیاہ ایک نبی تھے۔‏ اُنہوں نے ملک یہوداہ کے لوگوں سے کہا کہ ”‏بُتوں کی پوجا نہ کرو ورنہ یہوواہ سزا دے گا۔‏“‏ یوسیاہ نے صفنیاہ کی بات مانی اور بُتوں کی پوجا نہیں کی۔‏ اُنہوں نے یہوواہ خدا کی عبادت کی۔‏

یوسیاہ کے ایک اَور دوست کا نام یرمیاہ تھا۔‏ یرمیاہ اور یوسیاہ ایک ہی عمر کے تھے۔‏ اِن دونوں کا بچپن ایک ہی علاقے میں گزرا تھا۔‏ وہ دونوں اِتنے پکے دوست تھے کہ جب یوسیاہ فوت ہو گئے تو یرمیاہ نے اُن کے لیے ایک خاص گانا لکھا۔‏ اِس گانے میں اُنہوں نے لکھا کہ اُنہیں یوسیاہ کی بہت یاد آتی ہے۔‏ یرمیاہ اور یوسیاہ ایک دوسرے کی مدد کرتے تھے تاکہ وہ اچھے کام کر سکیں اور یہوواہ خدا کا کہنا مان سکیں۔‏

یرمیاہ اور یوسیاہ ایک دوسرے کی مدد کرتے تھے تاکہ وہ خدا کا کہنا مان سکیں۔‏

آپ نے یوسیاہ کی کہانی سے کیا سیکھا؟‏—‏ یوسیاہ بچپن سے ہی خدا کا کہنا ماننا چاہتے تھے۔‏ اِس لیے اُنہوں نے ایسے لوگوں سے دوستی کی جو یہوواہ خدا سے پیار کرتے تھے۔‏ آپ کو بھی ایسے دوست بنانے چاہئیں جو یہوواہ خدا سے پیار کرتے ہیں اور جو آپ کی مدد کر سکتے ہیں تاکہ آپ یہوواہ خدا کا کہنا مان سکیں۔‏

اپنی بائبل میں اِن آیتوں کو پڑھیں:‏