کون لوگ یہوواہ خدا کی مرضی پر چلتے ہیں؟
یہوواہ کے گواہ پوری دنیا میں پائے جاتے ہیں۔ وہ سب طرحطرح کے پسمنظر سے تعلق رکھتے ہیں لیکن پھر بھی اُن میں اِتحاد پایا جاتا ہے۔ اِس کی کیا وجہ ہے؟
خدا کی مرضی کیا ہے؟
خدا چاہتا ہے کہ سب لوگ اُس کی مرضی سے واقف ہو جائیں۔ خدا کی مرضی کیا ہے؟ اور آجکل کون لوگ دوسروں کو خدا کی مرضی کے بارے میں بتاتے ہیں؟
سبق 2
ہم یہوواہ کے گواہ کیوں کہلاتے ہیں؟
اُن وجوہات پر غور کریں جن کی بِنا پر ہم نے نام یہوواہ کے گواہ اپنایا ہے۔
سبق 3
بائبل کی سچائیوں سے پردہ کیسے ہٹ گیا؟
ہم اِس بات پر یقین کیوں رکھتے ہیں کہ ہمارے تمام عقیدے بائبل کے مطابق ہیں؟
سبق 4
ہم نے بائبل کا اپنا ترجمہ کیوں شائع کِیا؟
یہ ترجمہ کس لحاظ سے بائبل کے دوسرے ترجموں سے فرق ہے؟
سبق 5
ہمارے اجلاسوں پر آنے سے آپ کو کونسے فائدے ہوں گے؟
ہم پاک صحیفوں پر غور کرنے اور ایک دوسرے کی حوصلہافزائی کرنے کے لئے باقاعدگی سے جمع ہوتے ہیں۔ ہم آپ کو بھی اپنے اجلاس پر آنے کی دعوت دیتے ہیں۔
سبق 6
ہمیں آپس میں میلجول رکھنے سے کونسے فائدے ہوتے ہیں؟
پاک کلام میں مسیحیوں کی حوصلہافزائی کی گئی ہے کہ وہ آپس میں میلجول رکھیں۔ آئیں، دیکھیں کہ ایسا کرنے سے آپ کو کونسے فائدے ہوں گے۔
سبق 7
ہمارے اجلاسوں پر کیا ہوتا ہے؟
کیا آپ جاننا چاہتے ہیں کہ ہمارے اِجلاسوں پر کیا ہوتا ہے؟ جب آپ ہمارے اجلاسوں پر آئیں گے تو آپ اِس بات سے متاثر ہوں گے کہ وہاں خدا کے کلام سے کتنی اچھی تعلیم دی جاتی ہے۔
سبق 8
ہم اجلاسوں پر اچھے کپڑے کیوں پہنتے ہیں؟
کیا خدا اِس بات پر توجہ دیتا ہے کہ ہم کیا پہنتے ہیں؟ آئیں، دیکھیں کہ ہم لباس اور بناؤسنگھار کے سلسلے میں پاک کلام کے کن اصولوں پر عمل کرتے ہیں۔
سبق 9
آپ اجلاسوں کی تیاری کیسے کر سکتے ہیں؟
یہوواہ کے گواہوں کے اِجلاسوں سے پورا فائدہ حاصل کرنے کے لئے آپ اِن کی تیاری کر سکتے ہیں۔
سبق 10
خاندانی عبادت کیا ہے؟
آئیں، دیکھیں کہ اِس بندوبست کے ذریعے آپ خدا کے اور اپنے گھر والوں کے زیادہ قریب کیسے ہو سکتے ہیں۔
سبق 11
ہم بڑے اجتماعوں پر کیوں جاتے ہیں؟
ہر سال ہمارے تین بڑے اجتماع ہوتے ہیں۔ اِن پر جانے سے آپ کو کیا فائدہ ہوگا؟
سبق 12
ہم خدا کا پیغام کیسے پھیلاتے ہیں؟
یہوواہ کے گواہ خوشخبری کی مُنادی کے کام کے سلسلے میں یسوع مسیح کی مثال پر عمل کرتے ہیں۔ وہ یہ کام کس طرح انجام دے رہے ہیں؟
سبق 13
پہلکار کیا کرتے ہیں؟
کچھ یہوواہ کے گواہ مہینے میں 30، 50 یا اِس سے زیادہ گھنٹے مُنادی کے کام میں صرف کرتے ہیں۔ وہ ایسا کیوں کرتے ہیں؟
سبق 14
پہلکاروں کو تربیت حاصل کرنے کے کونسے موقعے دئے جاتے ہیں؟
جو یہوواہ کے گواہ کُلوقتی طور پر پاک کلام کا پیغام سناتے ہیں، اُن کو کون سی خاص تربیت دی جاتی ہے؟
سبق 15
کلیسیا کے بزرگ ہماری مدد کیسے کرتے ہیں؟
کلیسیا کے بزرگ ایسے پُختہ آدمی ہیں جو خدا کے کلام کے اصولوں پر عمل کرنے میں تجربہ رکھتے ہیں اور کلیسیا کی پیشوائی اور رہنمائی کرتے ہیں۔ وہ کلیسیا کی مدد کیسے کرتے ہیں؟
سبق 16
کلیسیا میں خادموں کا کیا کردار ہے؟
خادم، کلیسیا میں ایسی ذمےداریاں سنبھالتے ہیں جن سے کلیسیا کو بڑا فائدہ ہوتا ہے۔ آئیں، دیکھیں کہ وہ کلیسیا میں کونسے کام کرتے ہیں۔
سبق 17
حلقے کے نگہبان ہمارے لئے کیا کرتے ہیں؟
حلقے کے نگہبان کلیسیاؤں کا دورہ کیوں کرتے ہیں؟ آپ اُن کے دورے سے کیا فائدہ حاصل کر سکتے ہیں؟
سبق 18
ہم مصیبت کے وقت اپنے بہنبھائیوں کی مدد کیسے کرتے ہیں؟
جب کوئی آفت آتی ہے تو ہم فوراً اپنے اُن بہنبھائیوں کی مدد کرتے ہیں جو آفت سے متاثر ہوئے ہیں۔ ہم کن طریقوں سے ایسا کرتے ہیں؟
سبق 19
وفادار اور سمجھدار غلام کون ہے؟
یسوع مسیح نے وعدہ کِیا تھا کہ وہ ایک ایسے غلام کو مقرر کریں گے جو سچے مسیحیوں کو روحانی خوراک یعنی خدا کا علم مہیا کرے گا۔ یہ غلام ایک ہی شخص نہیں بلکہ لوگوں کا ایک گروہ ہے۔ اِس گروہ میں کون لوگ شامل ہیں؟
سبق 20
یہوواہ کے گواہوں کی گورننگ باڈی ہماری پیشوائی کیسے کرتی ہے؟
پہلی صدی عیسوی میں یروشلیم میں رسولوں اور بزرگوں کی ایک جماعت تھی جو کلیسیاؤں کی پیشوائی کرتی تھی۔ آجکل کون لوگ یہ کردار ادا کرتے ہیں؟
سبق 21
بیتایل کیا ہے؟
بیتایل ایک ایسا مرکز ہے جس میں ایک بہت اہم کام کو فروغ دیا جاتا ہے۔ ذرا اُن لوگوں کے بارے میں پڑھیں جو بیتایل میں کام کرتے ہیں۔
سبق 22
برانچ کے دفتروں میں کیا کِیا جاتا ہے؟
کوئی بھی شخص ہمارے برانچ کے دفتروں کو دیکھنے آ سکتا ہے۔ ہم آپ کو بھی ایسا کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔
سبق 23
لکھنے اور ترجمہ کرنے کا کام کیسے کِیا جاتا ہے؟
ہم 750 سے زیادہ زبانوں میں کتابیں اور رسالے شائع کرتے ہیں۔ ہم اِتنی زیادہ زبانوں میں ترجمہ کیوں کرتے ہیں؟
سبق 24
ہماری تنظیم کے اخراجات کیسے پورے ہوتے ہیں؟
جب پیسوں کی بات آتی ہے تو ہماری تنظیم کس لحاظ سے دوسرے مذاہب سے فرق ہے؟
سبق 25
ہم عبادتگاہیں کیوں اور کیسے تعمیر کرتے ہیں؟
یہوواہ کے گواہوں کی عبادتگاہوں میں کیا تعلیم دی جاتی ہے؟ آئیں، دیکھیں۔
سبق 26
ہم اپنی عبادتگاہوں کو اچھی حالت میں رکھنے کے لئے کیا کر سکتے ہیں؟
اپنی عبادتگاہ کو صافستھری اور اچھی حالت میں رکھنے سے ہم خدا کے نام کی بڑائی کرتے ہیں۔ عبادتگاہ کی صفائی کے لئے کونسے بندوبست کئے جاتے ہیں؟
سبق 27
عبادتگاہ کی لائبریری ہمارے کام کیسے آ سکتی ہے؟
کیا آپ خدا کے کلام کے بارے میں اَور زیادہ جاننے کے لئے کچھ تحقیق کرنا چاہتے ہیں؟ ہماری عبادتگاہ کی لائبریری میں آپ کو ایسی کتابیں ملیں گی جو تحقیق کرنے میں آپ کے بڑے کام آئیں گی۔
سبق 28
ہماری ویبسائٹ پر کونسی معلومات ہے؟
آپ یہوواہ کے گواہوں اور اُن کے عقیدوں کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں اور کچھ اہم سوالوں کے بارے میں پاک کلام کے جواب حاصل کر سکتے ہیں۔
کیا آپ یہوواہ خدا کی مرضی پر چلیں گے؟
یہوواہ خدا آپ سے بہت محبت کرتا ہے۔ آپ یہ کیسے ظاہر کر سکتے ہیں کہ آپ اُس کی مرضی پر چلنا چاہتے ہیں؟