باب 8
ہم اجلاسوں پر اچھے کپڑے کیوں پہنتے ہیں؟
آپ نے اِس کتاب کی تصویروں میں دیکھا ہوگا کہ یہوواہ کے گواہ اجلاسوں پر اچھے اور صافستھرے کپڑے پہنتے ہیں۔ ہم اپنے بناؤسنگھار اور لباس پر اِتنی توجہ کیوں دیتے ہیں؟
ہم خدا کا احترام کرنا چاہتے ہیں۔ یہ سچ ہے کہ خدا ہمارے کپڑوں کی بجائے اِس بات پر زیادہ توجہ دیتا ہے کہ ہمارے دل میں کیا ہے۔ (1-سموئیل 16:7) لیکن جب ہم عبادت کے لئے جمع ہوتے ہیں تو ہم خدا کا اور اپنے بہنبھائیوں کا احترام کرنا چاہتے ہیں۔ فرض کریں کہ آپ کو کسی بادشاہ یا صدر کے سامنے حاضر ہونا ہے۔ یقیناً آپ اُس کے مرتبے کا احترام کرتے ہوئے اچھے کپڑے پہن کر جائیں گے۔ اِسی طرح جب ہم اجلاسوں پر ”قوموں کے بادشاہ“ یہوواہ کے حضور حاضر ہوتے ہیں تو ہم اپنے بناؤسنگھار اور لباس سے ظاہر کرتے ہیں کہ ہم اُس کا اور اُس کی عبادتگاہ کا احترام کرتے ہیں۔—یرمیاہ 10:7۔
ہم ظاہر کرنا چاہتے ہیں کہ ہم خدا کے معیاروں پر چلتے ہیں۔ خدا کے کلام میں یہ اصول دیا گیا ہے کہ مسیحیوں کو ”حیاداری اور سمجھداری سے خود کو“ سنوارنا چاہئے۔ (1-تیمتھیس 2:9، 10) اِس لئے ہم ایسے کپڑے نہیں پہنتے جن سے جسم کی نمائش ہو، جو اُوٹپٹانگ ہوں یا جن سے دوسروں کو لگے کہ ہم شو مار رہے ہیں۔ لیکن اِس اصول پر عمل کرتے ہوئے ہم طرحطرح کے دلکش لباس پہن سکتے ہیں اور اپنی پسند کے مطابق بناؤسنگھار بھی کر سکتے ہیں۔ یوں ہمارے لباس اور بناؤسنگھار سے ”خدا کی تعلیم کی خوبصورتی“ ظاہر ہوتی ہے اور ہم بغیر کچھ کہے ہی ”خدا کی بڑائی“ کرتے ہیں۔ (ططس 2:10؛ 1-پطرس 2:12) لہٰذا اگر ہم اجلاسوں پر اچھے کپڑے پہنتے ہیں تو دوسرے لوگ یہوواہ خدا کی عبادت کی طرف مائل ہو سکتے ہیں۔
لیکن یہ نہ سوچیں کہ اجلاسوں پر جانے کے لئے آپ کو مہنگے یا خاص قسم کے کپڑے چاہئیں۔ اگر ہمارے کپڑے صافستھرے اور حیادار ہیں تو وہ اجلاسوں کے لئے بالکل مناسب ہیں۔
-
جب ہم خدا کی عبادت کرنے جاتے ہیں تو ہمیں اپنے لباس اور بناؤسنگھار پر کیوں توجہ دینی چاہئے؟
-
ہم لباس اور بناؤسنگھار کے سلسلے میں پاک کلام کے کن اصولوں پر عمل کرتے ہیں؟