اِس کتاب کو اِستعمال کرنے کا طریقہ
کسی کی مدد حاصل کریں: جس شخص نے آپ کو یہ کتاب دی ہے، اُس سے کہیں کہ وہ آپ کو بائبل کورس کرائے یا ہماری ویبسائٹ jw.org کے ذریعے بائبل کورس کے لیے درخواست بھیجیں۔
سبق کا پہلا حصہ
ہر پیراگراف کو پڑھیں۔ موٹی لکھائی میں دیے گئے سوالوں ( 1 ) کو بھی پڑھیں اور اُن آیتوں ( 2 ) کو بھی دیکھیں جن کے ذریعے اہم نکتوں پر توجہ دِلائی گئی ہے۔ آپ دیکھیں گے کہ کچھ آیتوں کے ساتھ لکھا ہے کہ اِنہیں پڑھیں۔
سبق کا دوسرا حصہ
”موضوع کی گہرائی میں جائیں“ کے نیچے دیے گئے جملوں ( 3 ) سے پتہ چلتا ہے کہ سبق میں آگے کیا بتایا جائے گا۔ ذیلی عنوانوں ( 4 ) میں اہم نکتوں کو نمایاں کِیا گیا ہے۔ آیتیں پڑھیں، سوالوں کے جواب دیں اور ویڈیوز( 5 ) دیکھیں۔
تصویروں اور اِن کے ساتھ دی گئی عبارتوں ( 6 ) پر غور کریں۔ یہ بھی سوچیں کہ آپ حصہ ”کچھ لوگ کہتے ہیں“ ( 7 ) میں دیے گئے سوالوں کے کیا جواب دیں گے۔
سبق کا تیسرا حصہ
”خلاصہ“ اور ”دُہرائی“ ( 8 ) میں سبق کے اہم نکتوں کو دُہرایا گیا ہے۔ سبق مکمل ہونے کی تاریخ لکھیں۔ حصہ ”اب یہ کرنا ہے“ ( 9 ) میں آپ کو کوئی ایسا مشورہ دیا جائے گا جس پر آپ عمل کر سکتے ہیں۔ حصہ ”مزید جانیں“ ( 10 ) میں اِضافی مواد دیا گیا ہے جسے آپ پڑھ یا دیکھ سکتے ہیں۔
بائبل کے حوالے کھولنے کا طریقہ
بائبل کی آیتوں کے حوالوں میں پہلے کتاب کا نام ( 1 ) پھر باب کا نمبر ( 2 ) اور پھر آیت یا آیتوں کے نمبر ( 3 ) دیے گئے ہیں۔ مثال کے طور پر یوحنا 17:3 کا مطلب ہے: یوحنا کی اِنجیل، باب نمبر 17 اور آیت نمبر 3۔