بائبل کا مطالعہ
ایک مسیحی کو باقاعدگی سے بائبل کا مطالعہ کیوں کرنا چاہیے؟
زبور 1:1-3؛ اَمثا 18:15؛ 1-تیم 4:6؛ 2-تیم 2:15
اعما 17:11 کو بھی دیکھیں۔
-
بائبل سے مثالیں:
-
دان 9:1-3—دانیایل نبی پاک صحیفوں کا گہرائی سے مطالعہ کرتے تھے۔ اِ س طرح وہ جان گئے کہ شہر بابل میں بنیاِسرائیل کی غلامی کے 70 سال بس پورے ہونے والے ہیں۔
-
زبور 119:97-101—زبور 119 کو لکھنے والے شخص نے بتایا کہ وہ یہوواہ کے کلام سے کتنی محبت کرتا ہے اور اِس میں لکھی باتوں پر عمل کرنے سے اُسے کتنے فائدے ہوئے ہیں۔
-
ہمیں یہوواہ کے کلام سے علم حاصل کیوں کرتے رہنا چاہیے؟
-
بائبل سے مثالیں:
-
اَمثا 4:18—جس طرح صبح کی روشنی دن کے دوران بڑھتی جاتی ہے اُسی طرح اُس شخص کی پاک کلام کے بارے میں سمجھ بڑھتی جاتی ہے جس کی یہوواہ سے گہری دوستی ہوتی ہے۔
-
متی 24:45-47—یسوع مسیح نے کہا کہ وہ ”وفادار اور سمجھدار غلام“ کو مقرر کریں گے جو آخری زمانے میں اُن کے پیروکاروں کو وقت پر روحانی کھانا دے گا۔
-
بائبل میں پائی جانے والی دانشمندی اُس دانشمندی سے بہتر کیوں ہے جو ہمیں اِنسانوں کی لکھی کتابوں میں ملتی ہے؟
یہوواہ نے اُن لوگوں سے کیا وعدہ کِیا ہے جو صاف نیت سے اُس کے کلام کا مطالعہ کرتے ہیں؟
اگر ہم بائبل کے مطالعے سے فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں کس چیز کے لیے دُعا کرنی چاہیے؟
لُو 11:13؛ 1-کُر 2:10؛ یعقو 1:5
زبور 119:66 کو بھی دیکھیں۔
ہمیں ”وفادار اور سمجھدار غلام“ کی طرف سے جو روحانی کھانا ملتا ہے، ہمیں اُس سے پورا فائدہ حاصل کرنے کے لیے کیا کرنا چاہیے؟
متی 4:4؛ 1-تیم 4:15 کو بھی دیکھیں۔
بائبل کا صحیح علم حاصل کرنے کے لیے ہمیں اِس میں لکھی چھوٹی چھوٹی باتوں پر بھی دھیان کیوں دینا چاہیے؟
سمجھ اور دانشمندی حاصل کرنا ضروری کیوں ہے؟
ہمیں بائبل کو آرام اور دھیان سے کیوں پڑھنا چاہیے اور اِس میں لکھی باتوں پر سوچ بچار کیوں کرنی چاہیے؟
یشو 1:8؛ زبور 1:2
ہمیں اِس بات پر سوچ بچار کیوں کرنی چاہیے کہ ہم پاک کلام میں لکھی باتوں پر کیسے عمل کریں گے؟
ہمیں اِس بات پر سوچ بچار کیوں کرنی چاہیے کہ جو باتیں ہم بائبل سے سیکھ رہے ہیں، ہم اُنہیں دوسروں کو کیسے سمجھائیں گے؟
اگر ہم پاک کلام کی اہم سچائیوں کا بار بار مطالعہ کریں گے تو اِس سے ہمیں کیا فائدہ ہو سکتا ہے؟
-
بائبل سے مثال:
-
اِست 6:6، 7؛ 11:18-20—یہوواہ نے اپنے بندوں کو حکم دیا کہ جو باتیں اُنہوں نے سیکھی ہیں، وہ اُنہیں اپنے بچوں کے دل پر بھی نقش کریں اور اُنہیں اِن کے بارے میں بار بار سکھائیں۔
-
ایک گھرانے کے طور پر خدا کے کلام کا مطالعہ کرنے کے کیا فائدے ہوتے ہیں؟
-
بائبل سے مثالیں:
-
پید 18:17-19—یہوواہ نے اَبراہام سے کہا کہ وہ اپنے گھرانے کو سکھائیں کہ وہ یہوواہ کا حکم مانیں اور صحیح کام کریں۔
-
زبور 78:5-7—یہوواہ بنیاِسرائیل سے یہ توقع کرتا تھا کہ وہ اگلی نسلوں کو اُس کے بارے میں بتائیں تاکہ وہ بھی اُس پر بھروسا کرنا سیکھیں۔
-
ہمیں عبادتوں میں کلیسیا کے ساتھ مل کر خدا کے کلام کا مطالعہ کرنے سے کیا فائدہ ہوتا ہے؟
اَمثا 18:1 کو بھی دیکھیں۔