نگہبان؛ کلیسیا کے بزرگ؛ چرواہے
کلیسیا کے نگہبانوں کو کن باتوں پر پورا اُترنے کی کوشش کرنی چاہیے؟
کلیسیا کے بزرگوں کو اَور کن معاملوں میں دوسروں کے لیے اچھی مثال قائم کرنی چاہیے؟
متی 28:19، 20؛ گل 5:22، 23؛ 6:1؛ اِفِس 5:28؛ 6:4؛ 1-تیم 4:15؛ 2-تیم 1:14؛ طِط 2:12، 14؛ عبر 10:24، 25؛ 1-پطر 3:13
کلیسیا کے خادموں کو کن باتوں پر پورا اُترنے کی کوشش کرنی چاہیے؟
گل 6:10؛ 1-تیم 4:15؛ طِط 2:2، 6-8 کو بھی دیکھیں۔
ہم یہ کیوں کہہ سکتے ہیں کہ کلیسیا میں نگہبانوں کو یہوواہ کی پاک روح سے مقرر کِیا جاتا ہے؟
-
بائبل سے مثالیں:
-
اعما 13:2-5؛ 14:23—پولُس اور برنباس جو کہ سفری نگہبان تھے، مختلف کلیسیاؤں میں بزرگ مقرر کِیا کرتے تھے۔ آج بھی حلقے کے نگہبان کلیسیا میں بزرگ مقرر کرنے سے پہلے دُعا میں یہوواہ سے پاک روح مانگتے ہیں اور پھر دیکھتے ہیں کہ کیا وہ بھائی اُن باتوں پر پورا اُترتا ہے جو نگہبانوں کے لیے پاک کلام میں بتائی گئی ہیں۔
-
طِط 1:1، 5—طِطُس کو مختلف کلیسیاؤں میں جانے اور وہاں بزرگ مقرر کرنے کی ذمےداری دی گئی تھی۔
-
کلیسیا کس کی ملکیت ہے اور اِس کے لیے کون سی قیمت ادا کی گئی ہے؟
کلیسیا کے نگہبانوں کو خادم یا دوسروں کی خدمت کرنے والا کیوں کہا گیا ہے؟
نگہبانوں کو خاکسار کیوں رہنا چاہیے؟
فِل 1:1؛ 2:5-8؛ 1-تھس 2:6-8؛ 1-پطر 5:1-3، 5، 6
-
بائبل سے مثال:
-
اعما 20:17، 31-38—پولُس رسول نے اِفسس کی کلیسیا کے بزرگوں کو یاد دِلایا کہ پولُس نے کئی سالوں تک اُن کے لیے کیا کچھ کِیا۔ اِس کلیسیا کے بزرگ پولُس کی محبت اور اُن کی فکرمندی کے لیے اُن کے بہت شکرگزار تھے۔
-
کلیسیا کے نگہبان ”وفادار اور سمجھدار غلام“ کی طرف سے ملنے والی ہدایتوں کو کیسا خیال کرتے ہیں؟
متی 24:45، 46؛ اعما 15:2، 6؛ 16:4، 5؛ عبر 13:7، 17
اعما 2:42؛ 8:14، 15 کو بھی دیکھیں۔
وہ کون سا بہترین طریقہ ہے جس کے ذریعے کلیسیا کے بزرگ دوسروں کو سکھا سکتے ہیں؟
-
بائبل سے مثالیں:
-
نحم 5:14-16—نحمیاہ ایک حاکم تھے۔ وہ یہوواہ کا گہرا احترام کرتے تھے۔ اِسی لیے اُنہوں نے یہوواہ کے بندوں پر اِختیار نہیں جمایا۔ اُنہوں نے تو وہ چیزیں بھی نہیں لیں جو ایک حاکم کے طور پر اُن کا حق تھا۔
-
یوح 13:12-15—یسوع مسیح نے اپنے پیروکاروں کو اپنی مثال سے خاکساری سکھائی۔
-
کلیسیا کا ایک چرواہا کلیسیا کے ہر بہن بھائی کے لیے محبت اور فکرمندی کیسے دِکھا سکتا ہے؟
کلیسیا کے بزرگ اُن بہن بھائیوں کی مدد کیسے کر سکتے ہیں جنہیں یہوواہ کے ساتھ اپنی دوستی مضبوط کرنے کی ضرورت ہے؟
دوسروں کو تعلیم دیتے وقت کلیسیا کے بزرگوں پر کیا ذمےداری آتی ہے؟
1-تیم 1:3-7؛ 2-تیم 2:16-18؛ طِط 1:9
2-کُر 11:2-4 کو بھی دیکھیں۔
کلیسیا کے بزرگوں کو اِس بات کا خیال کیوں رکھنا چاہیے کہ کلیسیا بُرے اثر سے پاک رہے؟
1-کُر 5:1-5، 12، 13؛ یعقو 3:17؛ یہوداہ 3، 4؛ مُکا 2:18، 20
1-تیم 5:1، 2، 22 کو بھی دیکھیں۔
کلیسیا کے بزرگ کن کو ٹریننگ دیتے ہیں؟
-
بائبل سے مثالیں:
-
متی 10:5-20—یسوع مسیح نے اپنے 12 رسولوں کو مُنادی کے لیے بھیجنے سے پہلے اُنہیں ٹریننگ دی۔
-
لُو 10:1-11—یسوع مسیح نے اپنے 70 شاگردوں کو مُنادی کے لیے بھیجنے سے پہلے اُنہیں ہدایتیں دیں۔
-
کلیسیا کے بزرگوں کے پاس بہت سی ذمےداریاں ہیں۔ کیا چیز اِن سب ذمےداریوں کو نبھانے میں اُن کے کام آ سکتی ہے؟
اَمثا 3:5، 6 کو بھی دیکھیں۔
-
بائبل سے مثالیں:
-
1-سلا 3:9-12—بادشاہ سلیمان نے صحیح طرح سے یہوواہ کی قوم کا اِنصاف کرنے کے لیے یہوواہ سے دُعا میں دانشمندی مانگی۔
-
2-توا 19:4-7—بادشاہ یہوسفط نے ملک یہوداہ کے شہروں میں قاضی مقرر کیے اور اُنہیں یاد دِلایا کہ جب وہ اِس اہم ذمےداری کو نبھائیں گے تو یہوواہ اُن کے ساتھ ہوگا۔
-
کلیسیا کو نگہبانوں کے ساتھ کیسے پیش آنا چاہیے؟
1-تھس 5:12، 13؛ 1-تیم 5:17؛ عبر 13:7، 17
اِفِس 4:8، 11، 12 کو بھی دیکھیں۔
-
بائبل سے مثالیں:
-
اعما 20:37—اِفسس کی کلیسیا کے بزرگ پولُس کے لیے اپنی محبت ظاہر کرنے سے نہیں ہچکچائے۔
-
اعما 28:14-16—جب پولُس رسول روم کے لیے روانہ ہوئے تو اُس شہر کے کچھ بھائی تقریباً 65 کلومیٹر (40 میل) کا سفر کر کے اپیُس کے بازار میں اُن سے ملنے گئے۔ اُنہیں دیکھ کر پولُس رسول کا بہت حوصلہ بڑھا۔
-