حصہ 1
خدا ہم سے کیسے بات کرتا ہے؟
خدا بائبل کے ذریعے ہم سے بات کرتا ہے۔ 2-تیمتھیس 3:16
خدا نے کچھ آدمیوں سے ایک خاص کتاب لکھوائی۔ یہ کتاب بائبل ہے۔ اُن آدمیوں نے بائبل میں خدا کے خیال لکھے۔ اِس لئے بائبل میں جو باتیں لکھی ہیں، وہ ہمارے لئے بہت اہم ہیں۔
خدا جانتا ہے کہ ہمارے لئے کونسی راہ سب سے اچھی ہے۔ اگر ہم اُس کی سنیں گے تو ہم سمجھدار بن جائیں گے۔—امثال 1:5۔
خدا چاہتا ہے کہ سب لوگ بائبل کو پڑھیں۔ آجکل بائبل بہت سی زبانوں میں موجود ہے۔
اگر آپ خدا کی بات سننا چاہتے ہیں تو آپ کو بائبل پڑھنی چاہئے اور اِسے سمجھنا چاہئے۔
متی 28:19
پوری دُنیا میں لوگ خدا کی باتیں سیکھ رہے ہیں۔یہوواہ کے گواہ آپ کی مدد کر سکتے ہیں تاکہ آپ بائبل کو سمجھیں۔
وہ پوری دُنیا میں لوگوں کو خدا کی باتیں سکھاتے ہیں۔
یہوواہ کے گواہ لوگوں کو بائبل کی تعلیم مُفت دیتے ہیں۔ آپ بائبل کے بارے میں سیکھنے کے لئے اُس جگہ بھی جا سکتے ہیں جہاں یہوواہ کے گواہ ہر ہفتے جمع ہوتے ہیں۔