سبق نمبر 52
ہمیں اپنے کپڑوں اور حُلیے پر دھیان کیوں دینا چاہیے؟
کپڑوں اور بننے سنورنے کے بارے میں ہم سب کی اپنی اپنی پسند ہوتی ہے۔ اگر ہم بائبل میں دیے گئے کچھ اصولوں پر عمل کرتے ہیں تو ہم نہ صرف اپنی پسند کے کپڑے پہن سکتے ہیں بلکہ یہوواہ خدا کو بھی خوش کر سکتے ہیں۔ آئیں، اِن میں سے کچھ اصولوں پر غور کریں۔
1. ہمیں اپنے کپڑوں اور حُلیے کے حوالے سے فیصلے کرتے وقت کن اصولوں کو ذہن میں رکھنا چاہیے؟
ہمیں ’مہذب لباس پہننا چاہیے اور حیاداری اور سمجھداری سے خود کو سنوارنا چاہیے۔‘ ہمارے کپڑے صاف ستھرے ہونے چاہئیں تاکہ پتہ چلے کہ ہم ”خدا کی بندگی“ کرتے ہیں۔ (1-تیمُتھیُس 2:9، 10) ذرا اِن چار اصولوں پر غور کریں: (1) ہمارا لباس ”مہذب“ ہونا چاہیے۔ جیسا کہ آپ نے ہمارے اِجلاسوں میں دیکھا ہوگا، لباس کے بارے میں یہوواہ کے بندوں کی اپنی اپنی پسند ہے۔ لیکن اُن کے کپڑوں اور بالوں کے سٹائل سے ہمیشہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اُس خدا کا احترام کرتے ہیں جس کی وہ عبادت کرتے ہیں۔ (2) ’حیادار‘ لباس پہننے کا مطلب ہے کہ ہمیں ایسے کپڑے نہیں پہننے چاہئیں جن کی وجہ سے دوسروں میں غلط خواہشیں بھڑکیں یا ہم اُن کی توجہ کھینچیں۔ (3) ہم اُس وقت ”سمجھداری“ ظاہر کر رہے ہوتے ہیں جب ہم ہر نئے فیشن اور سٹائل کو نہیں اپناتے۔ (4) ہمارے کپڑوں اور حُلیے سے ہمیشہ یہ ظاہر ہونا چاہیے کہ ہم سچے ”خدا کی بندگی“ اور عبادت کرتے ہیں۔—1-کُرنتھیوں 10:31۔
2. ہمارے کپڑوں اور حُلیے کا ہمارے ہمایمانوں پر کیا اثر ہو سکتا ہے؟
یہ سچ ہے کہ ہمیں یہ فیصلہ کرنے کا حق ہے کہ ہم کیا پہنیں گے۔ لیکن ہمیں اِس بات پر دھیان دینا چاہیے کہ ہمارے کپڑوں اور حُلیے کا دوسروں پر کیا اکثر ہو سکتا ہے۔ ہم اپنی طرف سے پوری کوشش کرتے ہیں کہ ہماری وجہ سے کسی کو ٹھیس نہ پہنچے۔ ہم بائبل میں لکھی اِس نصیحت پر عمل کرتے ہیں: ”ہر ایک اپنے پڑوسی کی خوشی کا سوچے، اُس سے بھلائی کرے اور اُس کا حوصلہ بڑھائے۔“—رومیوں 15:1، 2 کو پڑھیں۔
3. ہمارے کپڑوں اور حُلیے کی وجہ سے لوگ یہوواہ خدا کے بارے میں سیکھنے کی طرف مائل کیسے ہو سکتے ہیں؟
ویسے تو ہم ہر موقعے پر مہذب لباس پہنتے ہیں لیکن ہم خاص طور پر اِجلاسوں میں اور مُنادی کے دوران مہذب لباس پہنتے ہیں۔ ہم نہیں چاہتے کہ ہماری وجہ سے لوگوں کا دھیان اُس اہم پیغام سے ہٹ جائے جو ہم اُنہیں سناتے ہیں۔ اِس کی بجائے ہم اپنا لباس اور حُلیہ ایسا رکھتے ہیں کہ لوگوں کے دل میں یہوواہ خدا کے بارے میں سیکھنے کا شوق پیدا ہو اور ”ہمارے نجاتدہندہ خدا کی تعلیم کی خوبصورتی“ ظاہر ہو۔—طِطُس 2:10۔
موضوع کی گہرائی میں جائیں
غور کریں کہ ہم کیا کر سکتے ہیں تاکہ ہمارا لباس اور حُلیہ ہمیشہ خدا کے معیاروں کے مطابق ہو۔
4. اچھے لباس اور حُلیے سے یہوواہ خدا کے لیے احترام ظاہر ہوتا ہے
اپنے کپڑوں اور حُلیے کا دھیان رکھنے کی سب سے اہم وجہ کیا ہے؟ زبور 47:2 کو پڑھیں اور پھر اِن سوالوں پر باتچیت کریں:
-
ہم جس طرح کے کپڑے پہنتے ہیں، اُنہیں دیکھ کر لوگ یہوواہ خدا کے بارے میں یا تو اچھی رائے قائم کر سکتے ہیں یا پھر بُری۔ جب ہم اِس بات کو ذہن میں رکھیں گے تو ہم کس طرح کے کپڑے پہنیں گے اور کس طرح کے نہیں؟
-
آپ کے خیال میں کیا یہ واقعی ضروری ہے کہ ہم اِجلاسوں میں جاتے وقت اور مُنادی کرتے وقت اپنے کپڑوں اور حُلیے کا دھیان رکھیں؟ اگر ہاں تو کیوں اور اگر نہیں تو کیوں نہیں؟
5. آپ لباس کے حوالے سے اچھے فیصلے کیسے کر سکتے ہیں؟
ویڈیو چلائیں۔
چاہے ہمارے کپڑے مہنگے ہوں یا سستے، اِنہیں صاف ستھرا اور موقعے کے حساب سے مناسب ہونا چاہیے۔ 1-کُرنتھیوں 10:24 اور 1-تیمُتھیُس 2:9، 10 کو پڑھیں۔ پھر اِس بارے میں باتچیت کریں کہ ہمیں ایسے کپڑے کیوں نہیں پہننے چاہئیں . . .
-
جو بہت زیادہ ڈھیلے ڈھالے یا اُوٹپٹانگ ہوں۔
-
جو بہت تنگ ہوں، جن میں جسم نظر آتا ہو یا جن کی وجہ سے دوسروں میں غلط خواہشیں اُبھرتی ہوں۔
یہ سچ ہے کہ مسیحی موسیٰ کی شریعت پر عمل کرنے کے پابند نہیں ہیں۔ لیکن موسیٰ کی شریعت سے ہمیں یہوواہ کی سوچ کا پتہ چلتا ہے۔ اِستثنا 22:5 کو پڑھیں اور پھر اِس سوال پر باتچیت کریں:
-
ہمیں ایسے کپڑوں اور حُلیے سے گریز کیوں کرنا چاہیے جن کی وجہ سے مرد عورتیں لگتے ہیں اور عورتیں مرد؟
پہلا کُرنتھیوں 10:32، 33 اور 1-یوحنا 2:15، 16 کو پڑھیں اور پھر اِن سوالوں پر باتچیت کریں:
-
ہمیں اِس بات کا دھیان کیوں رکھنا چاہیے کہ ہمارے کپڑوں اور حُلیے کو دیکھ کر ہمارے آس پڑوس کے لوگ اور کلیسیا کے بہن بھائی بُرا نہ مانیں؟
-
آپ کے علاقے میں کس طرح کے کپڑے اور فیشن عام ہیں؟
-
آپ کے خیال میں کیا اِن میں سے کچھ فیشن اور کپڑوں کے سٹائل مسیحیوں کے لیے نامناسب ہیں؟ اگر ہاں تو کیوں اور اگر نہیں تو کیوں نہیں؟
کچھ لوگ کہتے ہیں: ”میرا جو دل چاہے گا، مَیں وہ پہنوں گا۔“
-
آپ کے خیال میں کیا یہ سوچ صحیح ہے؟ اگر ہاں تو کیوں اور اگر نہیں تو کیوں نہیں؟
خلاصہ
جب ہم اپنے لباس اور حُلیے کے حوالے سے اچھے فیصلے کرتے ہیں تو ہم یہوواہ خدا کے لیے اور دوسروں کے لیے احترام ظاہر کرتے ہیں۔
دُہرائی
-
یہوواہ خدا کی نظر میں یہ بات کیوں اہم ہے کہ ہم کیسے کپڑے پہنتے ہیں اور کیسا حُلیہ اپناتے ہیں؟
-
ہمیں اپنے کپڑوں اور حُلیے کے حوالے سے فیصلے کرتے وقت کن اصولوں کو ذہن میں رکھنا چاہیے؟
-
ہمارے کپڑوں اور حُلیے کی وجہ سے لوگ یہوواہ خدا کے بارے میں سیکھنے کی طرف مائل کیسے ہو سکتے ہیں؟
مزید جانیں
جانیں کہ آپ کے کپڑوں کو دیکھ کر لوگ آپ کے بارے میں کیسی رائے قائم کر سکتے ہیں۔
دیکھیں کہ آپ کو ٹیٹو بنوانے سے پہلے سنجیدگی سے اِس کے نتائج کے بارے میں کیوں سوچنا چاہیے۔
”پاک کلام میں ٹیٹو بنوانے کے بارے میں کیا بتایا گیا ہے؟“ (ویبسائٹ پر مضمون)
کچھ اَور اصولوں پر غور کریں جو لباس کے حوالے سے فیصلے کرنے میں ہمارے کام آ سکتے ہیں۔
”کیا آپ کے پہناوے سے خدا کی بڑائی ہوتی ہے؟“ (مینارِنگہبانی، ستمبر 2016ء)
اِس مضمون میں ایک ایسی عورت کے بارے میں پڑھیں جو اِس بات کو سمجھ گئی کہ اُسے لباس کے سلسلے میں دوسروں کے فیصلے کا احترام کرنا چاہیے۔