کیا یہوواہ کے گواہ کچھ فلموں، گانوں یا کتابوں پر پابندی لگاتے ہیں؟
جی نہیں۔ ہماری تنظیم کسی فلم، گانے یا کتاب کو ممنوع قرار نہیں دیتی۔ اِس کی کیا وجہ ہے؟
خدا چاہتا ہے کہ ہر شخص اپنی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کو کام میں لائے اور خود اچھے اور بُرے میں تمیز کرے۔—عبرانیوں 5:14۔
کتابِ مُقدس میں کچھ بنیادی اصول ہیں جن کی بِنا پر ہر مسیحی فیصلہ کر سکتا ہے کہ اُس کے لیے کون سی فلمیں، گانے اور کتابیں مناسب ہیں۔ a ہم ہر معاملے میں وہی کرنا چاہتے ہیں جو ہمارے خالق اور مالک کو پسند ہے۔—اِفسیوں 5:10۔
خدا نے گھر کے سربراہ کو یہ فیصلہ کرنے کا اِختیار دیا ہے کہ اُس کے گھر والوں کے لیے کون سی فلمیں، گانے اور کتابیں مناسب ہیں۔ (1-کُرنتھیوں 11:3؛ اِفسیوں 6:1-4) لیکن اِس کے علاوہ کلیسیا (یعنی جماعت) میں کسی کو یہ حق نہیں کہ وہ فلموں، گانوں یا کتابوں کے حوالے سے دوسروں پر پابندی لگائے۔—گلتیوں 6:5۔
a مثال کے طور پر کتابِ مُقدس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہمیں اُن چیزوں سے گریز کرنا چاہیے جن سے جادوٹونے، بےحیائی اور ظلم و تشدد کو فروغ ملتا ہے۔—اِستثنا 18:10-13؛ اِفسیوں 5:3؛ کُلسّیوں 3:8۔